• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

واٹس ایپ میں ایسا نیا اضافہ جو آپ کو ضرور پسند آئے گا

شائع March 31, 2022
یہ فیچر آئندہ چند دن یا ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا — فوٹو بشکریہ واٹس ایپ
یہ فیچر آئندہ چند دن یا ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا — فوٹو بشکریہ واٹس ایپ

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ ایپلیکشن ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زائد ہے۔

یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل نت نئے فیچرز پر کام ہوتا رہتا ہے تاکہ اس کے صارفین کسی اور میسجنگ ایپ کا رخ نہ کریں۔

اگر آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو یقیناً وائس میسجز کے فیچر کو بھی استعمال کرتے ہوں گے جس کو اب کمپنی کی جانب سے مزید آسان اور بہتر بنا دیا گیا ہے۔

وائس میسج یا نوٹ سے آپ کو ایک آڈیو پیغام فوری بھیجنے میں مدد ملتی ہے مگر ریکارڈنگ میں کوئی غلطی ہوجائے تو پھر سے اسے ریکارڈ کرنا پڑتا ہے۔

مگر اب واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے جو صارفین کو وائس میسج کی ریکارڈنگ روکنے (pause) اور پھر پلے کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

اس طرح صارف کو اگر کچھ ریکارڈ کرنے کے بعد غلطی کا احساس ہوا تو دوبارہ سے مکمل ریکارڈنگ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

پیغام کو بھیجنے سے قبل بھی اسے سن کر سینڈ کرنا ممکن ہوگا تاکہ کوئی غلط بات نہ جاسکے یا کوئی اور بات اس کا حصہ بناسکیں۔

اس کے ساتھ ساتھ اب صارفین کسی وائس میسج کو چیٹ ونڈو سے باہر بھی سن سکیں گے۔

یعنی دیگر چیٹس کے پیغامات کو پڑھتے ہوئے بھی وائس میسجز کو 1.5 یا 2 گنا زیادہ رفتار سے سنا جاسکے گا۔

اسی طرح وائس میسج کی شکل کو بھی کچھ بہتر کیا گیا ہے۔

اب وائس میسج ایک لائن کی بجائے ویو فارم میں شو ہوں گے اور میسنجر کو یاد رہے گا کہ آپ نے پلے بیک کو کہاں پوز کیا اور ایپ سے باہر نکل کر واپس آنے پر بھی وہ میسج اسی جگہ سے دوبارہ پلے ہوگا تاکہ پورا میسج دوبارہ نہ سننا پڑے۔

یہ سب اضافے بہت زیادہ استعمال ہوں گے کیونکہ واٹس ایپ کے مطابق صارفین اوسطاً روزانہ 7 ارب وائس میسجز بھیجتے ہیں۔

یہ نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آئندہ چند دن یا ہفتوں میں سب کو دستیاب ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024