• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

15 منٹ میں 100 فیصد چارج ہونے والا ریڈمی نوٹ 11 پرو پلس عالمی سطح پر متعارف

شائع March 30, 2022
— فوٹو بشکریہ ریڈمی
— فوٹو بشکریہ ریڈمی

شیاؤمی نے ریڈمی نوٹ 11 سیریز کے مزید 2 فونز عالمی سطح پر متعارف کرا دیئے ہیں۔

ریڈمی 11 پرو 5پلس جی اور ریڈمی نوٹ 11 ایس کو ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرایا گیا۔

ان میں 11 پرو پلس زیادہ خاص فون ہے جس میں 120 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جس سے بیٹری کو مکمل چارج ہونے میں محض 15 منٹ لگتے ہیں۔

ریڈمی نوٹ 11 پرو پلس 5 جی

فوٹو بشکریہ ریڈمی
فوٹو بشکریہ ریڈمی

اس فون میں 6.67 انچ کی ایف ایچ ڈی پلس امولیڈ اسکرین 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 360 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

فون کے اندر ڈیمینسٹی 920 پراسیسر موجود ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دستیاب ہوں گے۔

مگر فون کی خاص بات اس کی فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہے۔

فون میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 120 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون محض 15 منٹ میں صفر سے 100 فیصد چارج ہوسکتا ہے۔

ریڈمی نوٹ 11 پرو پلس کے بیک پر بھی 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

اس فون کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 369 ڈالرز (67 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 399 ڈالرز (72 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 449 ڈالرز (81 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

یہ فون اپریل میں مختلف خطوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ریڈمی نوٹ 11 ایس 5 جی

فوٹو بشکریہ ریڈمی
فوٹو بشکریہ ریڈمی

ریڈمی نوٹ 11 ایس 5 جی بنیادی طور پر پوکو ایم 4 پرو 5 جی کا ری برانڈڈ ماڈل ہے جس میں 6.6 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے اندر ڈیمینسٹٰ 810 پرایسسر موجود ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جس کے ساتھ 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

یہ فون 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج میں دستیاب ہوگا۔

اس کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 249 ڈالرز (45 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 279 ڈالرز (50 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 299 ڈالرز (54 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

یہ فون اپریل میں مختلف خطوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024