• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

آنر کا نیا مڈرینج 5 جی اسمارٹ فون ایکس 9

شائع March 29, 2022
ایکس 9 — فوٹو بشکریہ آنر
ایکس 9 — فوٹو بشکریہ آنر

ہواوے سے علیحدگی کے بعد آنر کی جانب سے کچھ عرصے تک نئے فونز کو متعارف کرانے کا سلسلہ سست روی کا شکار رہا، مگر اب اس میں تیزی آرہی ہے۔

مارچ 2022 کے آغاز میں کمپنی نے آنر ایکس 8 کو متعارف کرایا تھا اور چند دنوں میں اس کا اپ ڈیٹ ماڈل بھی پیش کردیا گیا ہے۔

ملائیشیا میں آنر ایکس 9 فائیو جی اسمارٹ فون کو متعارف کرایا گیا ہے۔

آنر ایکس 9 میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 695 پراسیسر موجود ہے یعنی یہ ایک مڈرینج اسمارٹ فون ہے۔

فوٹو بشکریہ آنر
فوٹو بشکریہ آنر

فون میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی۔

آنر ایکس 9 کی خاص بات اس کا بڑا ڈسپلے ہے جو 6.81 انچ کا ہے جس کے ساتھ 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہے۔

یہ آئی پی ایس ایل سی ڈی اسکرین ہے جس کے ساتھ فل ایچ ڈی پلس سپورٹ دستیاب ہوگی۔

سیلفیز اور ویڈیو کالز کے لیے 16 میگا پکسل فرنٹ کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ آنر
فوٹو بشکریہ آنر

اس سیٹ اپ کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسنگ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فون میں 4800 ایم اے ایچ بیٹری 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج میجک یو آئی 4.2 سے کیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ پر موجود ہے۔

فون کی قیمت 260 ڈالرز (47 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور یہ جلد ملائیشیا سے باہر دیگر ممالک میں ایکس 8 کے ساتھ ہی متعارف کرایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024