• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

مریم نفیس رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

شائع March 25, 2022
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز میں شادی کی تصدیق کی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز میں شادی کی تصدیق کی—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ مریم نفیس نے دیرینہ دوست فوٹوگرافر امان احمد کے ساتھ شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

مریم نفیس اور امان احمد نے مئی 2021 میں عروسی لباس میں تصاویر شیئر کیں تو وقت لوگوں نے سمجھا تھا کہ شاید دونوں نے شادی کی ہے مگر حال ہی میں دونوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا تھا کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اور اب دونوں نے سادگی کے ساتھ قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں شادی کرلی۔

مریم نفیس اور امان احمد نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی شیئر کیا جب کہ ان کی شادی تصاویر اور ویڈیوز کو ماہا وجاہت خان فوٹوگرافی کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔

دونوں کی شادی کی تقریبات تین دن قبل مایوں سے شروع ہوئی تھیں اور ان کی مہندی کی تقریبات سمیت دیگر تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

دونوں نے شادی کے موقع پر نکاح کے کاغذات پر بھی دستخط کیے اور اس دوران اداکارہ مریم نفیس نے سفید اور ہلکے گلابی و سرخ رنگ کا لباس پہن رکھا تھا جب کہ امان احمد نے سفید لباس کو ترجیح دی۔

نکاح اور شادی کے موقع پر مریم نفیس کے ہمراہ قریبی دوست اداکارہ حاجرہ یامین سمیت دیگر اداکارائیں بھی دکھائی دیں۔

بعد ازاں مریم نفیس اور امان احمد نے شوبز شخصیات کی جانب سے شادی کی مبارک باد دیے جانے کی پوسٹس بھی انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کیں۔

ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے ماہا وجاہت فوٹوگرافی نے ان کی شادی کا ہیش ٹیگ استعمال کیا، علاوہ ازیں ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ کو شادی کے بندھن میں بندھنے پر متعدد شوبز شخصیات نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی نئی زندگی کی شروعات کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024