• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm

ایپل کا حقیقی متبادل بننے کا دعویٰ کرنے والی کمپنی کا پہلا اسمارٹ فون

شائع March 24, 2022
فون کا ڈیزائن ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
فون کا ڈیزائن ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

کارل پائی وہ شخص ہیں جو پہلے ون پلس جیسے کامیاب اسمارٹ فون برانڈ کے شریک بانی تھے پھر اسے چھوڑ کر الگ ہوئے اور ایک نئی کمپنی نتھنگ کی بنیاد رکھی۔

اب اس کمپنی نے چند اہم اعلان کیے ہیں جن کے مطابق وہ ایپل کو حقیقی ٹکر دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ایک ایونٹ میں کارل پائی نے دعویٰ کیا کہ ان کی کمپنی کا مقصد ایپل کا سب سے زیادہ بہتر متبادل ایسی ڈیوائس کے ذریعے بننا ہے جو بہترین انداز سے کام کریں۔

اس کمپنی نے اسمارٹ فون مارکیٹ میں قدم رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا کہ نتھنگ فون 1 آئندہ چند ماہ میں پیش کیاجارہا ہے جس میں نتھنگ او ایس اور اینڈرائیڈ پر مبنی کاسٹیوم یوزر انٹرفیس ہوگا۔

فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

کارل پائی نے کہا کہ نتھنگ فون 1 اس وقت خوابیدہ اسمارٹ فون انڈسٹری کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہوگا جواپنی طرز کے منفرد ڈیزائن سے لیس ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے فون کی تفصیلات تو نہیں بتائی گئیں مگر یہ واضح عندیہ دیا گیا کہ وہ پراسیسر کے لیے کوالکوم اور سام سنگ سے شراکت داری کرسکتی ہے۔

اسی طرح سونی اور ویژنکس بھی پرزے فراہم کرنے والی اہم کمپنیاں ہوں گی۔

کارل پائی نے تصدیق کی کہ فون کے بارے میں مزید تفصیلات موسم گرما میں شیئر کی جائیں گی جو کہ فون کے متعارف ہونے کی ممکنہ تاریخ بھی ہے۔

کمپنی نے فون کے ساتھ 3 آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹس اور 4 سال تک اینڈرائیڈ سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

کمپنی کی جانب سے ایک عجیب ڈیزائن بھی شیئر کیا گیا جو ممکنہ طور پر نتھنگ فون 1 کا بیک ڈیزائن ہوگا۔

فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

نتھنگ او ایس لانچر اپریل سے مخصوص اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں استعمال اور ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے گا۔

کمپنی کے مطابق نتھنگ او ایس زیادہ ہموار اور تیزرفتار تجربہ فراہم کرسکے گا۔

اس انٹرفیس میں ایک ڈاٹ میٹرکس ڈیزائن فونٹس، آئیکون اور ویجٹس کے لیے دیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024