• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

رئیل می کا نیا فلیگ شپ فون جی ٹی نیو 3 جس کی قیمت اور فیچرز دنگ کردینے والے

شائع March 22, 2022
جی ٹی نیو 3 — فوٹو بشکریہ رئیل می
جی ٹی نیو 3 — فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می نے اپنا نیا فلیگ شپ فون جی ٹی نیو 3 متعارف کرا دیا ہے جو 2 ایڈیشنز میں دستیاب ہوگا۔

ایک اسٹینڈرڈ جی ٹی نیو 3 اور دوسرا 150 واٹ الٹرا ڈاٹ چارجنگ سے لیس ایڈیشن۔

یہ اس کمپنی کا پہلا 150 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ والا پہلا اسمارٹ فون بھی ہے۔

فون کے دونوں ورژن میڈیا ٹیک کے ڈیمینسٹی 8100 پراسیسر سے لیس ہیں۔

فون میں 6.7 انچ کا امولیڈ ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

کمپنی کے مطابق یہ ڈسپلے ایچ ڈی آر 10 پلس سرٹیفائیڈ ہے اور اس میں ایک ڈسپلے چپ موجود ہے جو فریم ریٹس کو گیمز کی ضروریات کے مطابق ہموار رکھتی ہے جبکہ کئی بار کم پاور بھی استعمال کرتی ہے۔

فون میں میڈیا ٹیک کے نئے ڈیمینسی 8100 پراسیسر کے ساتھ 6، 8 اور 12 جی بی ایل ڈی ڈی پی آر 5 ریم اور 128 سے 256 جی بی یو ایس ایف 3.1 اسٹوریج دی گئی ہے۔

رئیل می جی ٹی نیو 3 میں اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی 3.0 سے کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

اس سیٹ اپ کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے لیے سونی آئی ایم ایس 766 سنسر استعمال کیا گیا ہے اور آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کا فیچر بھی اس کا حصہ ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

اس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے دیئے گئے ہیں۔

دونوں ایڈیشن میں فرق فاسٹ چارجنگ سپورٹ کا ہی ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

جی ٹی نیو 3 میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 80 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق صفر سے 100 فیصد تک چارج کرنے کے لیے محض 32 منٹ درکار ہوں گے۔

اس فون میں ریورس چارجنگ کا فیچر بھی موجود ہے یعنی دیگر پرانے رئیل می فونز کو بھی چارج کیا جاسکتا ہے۔

اس کے مقابلے میں دوسرے ایڈیشن میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 150 واٹ الٹرا ڈارٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جو صفر سے 50 فیصد بیٹری محض 5 منٹ میں چارج کرسکتی ہے۔

اس کو یقینی بنانے کے لیے کمپنی نے متعدد بوسٹ چارج پمپس کو استعمال کرکے فون تک پہنچنے والے کرنٹ کو بڑھایا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

کمپنی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ فون کی لیتھیم بیٹریز اپنی 80 فیصد گنجائش ایک ہزار چارجنگ سائیکلز مکمل پونے پر بھی برقرار رکھتی ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

اسٹینڈرڈ ایڈیشن کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1999 یوآن (56 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2299 یوآن (65 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 2599 یوآن (74 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

اس کے مقابلے میں جی ٹی نیو 3 150 واٹ ایڈیشن کا 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2599 یوآن (74 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2799 یوآن (79 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024