• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

اوپو اور شیاؤمی کے 2 مڈ رینج اسمارٹ فونز پاکستان میں متعارف

شائع March 22, 2022
اے 96 — فوٹو بشکریہ اوپو
اے 96 — فوٹو بشکریہ اوپو

شیاؤمی اور اوپو کے 2 مڈ رینج اسمارٹ فونز پاکستان میں متعارف کرا دیئے گئے ہیں۔

شیاؤمی کا پوکو ایم 4 پرو 4 جی جبکہ اوپو کا اے 96 پاکستان میں پیش کیے گئے ہیں۔

دونوں کی قیمتیں بھی کافی ملتی ہیں البتہ فیچرز کے لحاظ سے وہ ایک دوسرے مختلف ہیں۔

پوکو ایم 4 پرو

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

اس فون کا 5 جی ورژن گزشتہ سال پیش کیا گیا تھا اب 4 جی ماڈل متعارف کرایا گیا ہے۔

اس میں نہ صرف پراسیسر بلکہ کچھ اور تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔

اس فون میں 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے، یہ پہلی بار ہے جب ایم سیریز میں امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے۔

اسکرین کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس 3 کو استعمال کیا گیا ہے۔

پوکو ایم 4 پرو میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 96 پراسیسر موجود ہے جبکہ 6 اور 8 جی بی ریم اور 128 اور 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے۔

اسٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی سلاٹ بھی موجود ہے ہے جبکہ ورچوئل ریم سے اضافی ریم پاور ڈیوائس کو مل سکے گی۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس کے ساتھ 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے، جبکہ کمپنی کے مطابق فل چارج ہونے پر بیٹری عام استعمال پر 2 دن تک کام کرسکتی ہے۔

اس کی قیمت 44 ہزار 999 روپے سے شروع ہوگی۔

اوپو اے 96

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو اے 96 میں 6.49 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اسکرین میں 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ 50 فیصد بیٹری 26 منٹ میں چارج ہوسکتی ہے۔

فون کے بیک پر 50 میگا پکسل مین اور 2 میگا پکسل پورٹریٹ کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ موجود ہے۔

کمپنی کے مطابق فون کے فرنٹ اور بیک کیمرے نائٹ موڈ پر تصاویر کھینچ سکتے ہیں۔

یہ ڈسٹ اور واٹر ریزیزٹنٹ فون ہے جبکہ ڈوئل اسپیکرز اسٹیریو ساؤنڈ سپورٹ کے ساتھ ہیں۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 680 پراسیسر موجود ہے جبکہ 8 جی بیریم اور 128 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم والا یہ فون اس وقت پری آرڈر میں دستیاب ہے جس کی قیمت 41 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024