• KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:04am Sunrise 6:29am
  • KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:04am Sunrise 6:29am

رئیل می کا 150 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ والا پہلا فون جی ٹی نیو 3

شائع March 17, 2022
ٹی نیو 3 لی مانز ورژن — شٹر اسٹاک فوٹو
ٹی نیو 3 لی مانز ورژن — شٹر اسٹاک فوٹو

رئیل می نے حال ہی میں جی ٹی نیو 3 کی پہلی جھلک جاری کی تھی جو اس کمپنی کا پہلا 150 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ والا پہلا فون ہوگا۔

اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس کا نیا فلیگ شپ فون 22 مارچ کو متعارف کرایا جائے گا جس کے ساتھ جی ٹی نیو 3 لی مانز ورژن بھی جاری کیا جائے گا۔

اس ورژں کے بیک پر 2 پٹیاں ہوں گی جس کا ڈیزائن اسپورٹس گاڑیوں پر پینٹ کی جانے والی پٹٰوں سے متاثر ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے اس کے بیک کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے جو کہ 1966 کی لیجنڈری ریس کو خراج تحسین قرار دیا گیا ہے۔

اس تصویر سے فون کے بیک پر 50 میگا پکسل مین کیمرے کی تصدیق ہوتی ہے جبکہ نیچے یو ایس بی سی پورٹ، اسپیکر، مائیکرو فون موجود ہوگا۔

چونکہ جی ٹی نیو 2 میں ہیڈفون جیک نہیں تھا تو اس نئے فون میں بھی اس کی موجودگی کا امکان نہیں۔

والیوم کیز فون کی لیفٹ سائیڈ پر ہیں اور پاور بٹن ممکن طور پر دائیں جانب ہوگا۔

کمپنی نے ابھی فیچرز کی تفصیلات تو جاری نہیں کیں۔

مگر کمپنی نے پہلے تصدیق کی تھی کہ اسمارٹ فون میڈیا ٹیک کے ڈیمینسٹی 8100 پراسیسر سے لیس ہوگا۔

اسی طرح 150 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی دی جائے گی مگر ایک لیک کے مطابق فون کا 80 واٹ چارجنگ والا ورژن بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

https://www.gsmarena.com/realmegtneo3lemanseditionlaunch_date-news-53580.php

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024