• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شاہ رخ خان کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم متعارف کرانے کا اعلان

شائع March 15, 2022
شاہ رخ خان نے ریڈ چلیز نامی پروڈکشن ہاؤس بھی متعارف کرا ر کھا ہے—اسکرین شاٹ
شاہ رخ خان نے ریڈ چلیز نامی پروڈکشن ہاؤس بھی متعارف کرا ر کھا ہے—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کے بادشاہ کہلائے جانے والے اداکار شاہ رخ خان نے گزشتہ چند سال سے فلاپ فلمیں دینے کے بعد بلآخر اپنا اسٹریمنگ پلیٹ فارم متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

شاہ رخ خان نے 15 مارچ کو انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی تصویر کے ساتھ اپنے ’اوور دی ٹاپ‘ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارم کا لوگ اور نام بھی بتایا۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ ان کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم کا نام ’ایس آر کے پلس‘ یعنی شاہ رخ خان پلس ہوگا۔

بولی وڈ اداکار نے مذکورہ خوشخبری مداحوں کو بتاتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’او ٹی ٹی کی دنیا میں کچھ کچھ ہونا والا ہے‘

اگرچہ اداکارہ نے تصدیق کی کہ وہ جلد ہی اپنا او ٹی ٹی پلیٹ فارم متعارف کرانے جا رہے ہیںِ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کب تک اسے متعارف کرائیں گے۔

سلمان خان نے بھی شاہ رخ خان کے اعلان کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

فلم ساز کرن جوہر نے بھی شاہ رخ خان کی جانب سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے اعلان کو رواں سال کی سب سے بڑی خبر دی اور ساتھ ہی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

فلم ساز انوراگ کشیپ نے بھی شاہ رخ خان کے پلیٹ فارم کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا اور اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ وہ بولی وڈ بادشاہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے قبل ہی شاہ رخ خان نے کئی سال قبل اپنا پروڈکشن ہاؤس ’ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ‘ متعارف کرایا تھا، جس کے بینر تلے متعدد مقبول بولی وڈ فلموں کو ریلیز کیا جا چکا ہے۔

تاہم حالیہ دور میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی بڑھتی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اداکار نے اپنی اسٹریمنگ سروس بھی متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

شاہ رخ خان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ایک کرکٹ ٹیم کے بھی مالک ہیں اور انہوں نے دیگر متعدد انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کاروباروں میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

شاہ رخ خان نے ایک ایسے وقت میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جب کہ بھارت میں متعدد ٹی وی چینلز اور فلم پروڈکشن ہاؤسز بھی اپنی اسٹریمنگ سروسز متعارف کراتے جا رہے ہیں۔

بھارت میں ’نیٹ فلیکس اور ایمازون کے علاوہ ایپل، سونی، ہوٹ اسٹار اور زی فائیو‘ سمیت متعدد اسٹریمنگ سروسز موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024