• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

حاملہ خواتین کے خون میں سیسے کی مقدار اور بچے کی جنس میں تعلق دریافت

شائع March 15, 2022
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں دریافت کی گئی — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں دریافت کی گئی — شٹر اسٹاک فوٹو

ماں کے خون میں سیسے کی زیادہ مقدار لڑکے کی پیدائش کا امکان کو بڑھاتا ہے۔

یہ بات جاپان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ٹوہوکو یونیورسٹی گریجویٹ اسکول آف میڈیسین کی تحقیق کا مقصد جاپان اور دیگر ممالک میں خواتین کے مقابلے میں مردوں کی آبادی میں کمی کی وضاحت کرنا تھا۔

محققین نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں دنیا بھر میں لڑکوں کی پیدائش کی شرح میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا تھا کہ کیمیائی مواد جیسے ڈائی آکسین سمیت بھارتی دھاتوں کی آلودگی جنسی تناسب پر اثرانداز ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیسہ خواتین کی اولاد کی صلاحیت اور مردوں کے اسپرم کے معیار کو گھٹاتا ہے اور ان کے خیال میں یہی جنسی تناسب میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔

اس تحقیق کے لیے جاپان بھر سے 85 ہزار سے زیادہ حاملہ خواتین کے خون کے نمونوں کو اکٹھا کرکے ان میں سیسے کے امتزاج کی جانچ پڑتال کی گئی۔

ان خواتین کو خون میں سیسے کی مقدار کے مطابق 5 گروپس میں تقسیم کیا گیا جبکہ خاندان کی آمدنی اور حمل کے دوران تمباکو نوشی جیسے عناصر کو بھی مدنظر رکھا گیا۔

ماں کے خون میں سیسے کی سطح اور اولاد کی جنس کے درمیان تعلق کے لیے متعدد تجزیے کیے گئے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا گیا کہ حاملہ خواتین کے خون میں سیسے کی زیادہ مقدار اور لڑکوں کی پیدائش کی شرح میں اضافے کے درمیان تعلق موجود ہے۔

محققین کے مطابق نتائج سے ممکنہ وضاحت ہوتی ہے کہ جاپان میں لڑکوں کی پیدائش کی شرح میں کمی کیوں آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیسہ ملے پٹرول اور پینٹ پر پابندیوں کے نتیجے میں فضا میں سیسے کی مقدار کم ہوئی ہے جس سے خون میں اس سطح بھی کم ہوئی۔

محققین کے خیال میں اسی وجہ سے جاپان میں لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں کی پیدائش کی شرح میں کمی آئی۔

مگر ان کا کہنا تھا کہ سیسے اور بچے کی جنس کی شرح کے درمیان تعلق کے حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ سیسے سے ہٹ کر بھی ایسے متعدد عناصر ہیں جو اس شرح سے منسلک ہیں، تو ابھی یہ مکمل طور پر واضح نہیں ماں کے خون میں سیسہ کس حد تک لڑکے یا لڑکی کی پیدائش پر اثرانداز ہوتا ہے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں وہ باپ کے خون میں سیسے کی سطح کی جانچ پڑتال کرسکیں گے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے سائنس آف دی ٹوٹل انوائرمنٹل میں شائع ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024