• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نکاح کے ایک سال بعد شادی کی پیش کش قبول کرنے پر مریم نفیس کو تنقید کا سامنا

شائع March 13, 2022
مریم نفیس نے مئی 2021 میں نکاح ہونے کی تصدیق کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
مریم نفیس نے مئی 2021 میں نکاح ہونے کی تصدیق کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ مریم نفیس کو نکاح کرنے کے ایک سال بعد ہونے والے شریک حیات کی جانب سے شادی کی پیش کش کیے جانے اور اسے قبول کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مریم نفیس نے 12 مارچ کو انسٹاگرام پر ہونے والے شریک حیات فوٹوگرافر امان احمد کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اداکارہ نے رومانوی انداز میں کھچوائی گئی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’وہ جب بھی امان احمد کی جانب سے پیش کش کیے جانے کے لمحے کو یاد کریں گی،ان کی آنکھیں اشکبار ہو جائیں گی‘

اداکارہ نے امان احمد جیسے شخص کے ملنے پر شکرانے بھی ادا کیے اور لکھا کہ کاش کہ وہ اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان کر سکتیں۔

اداکارہ نے دوسری خواتین کو بھی مشورہ دیا کہ وہ ایسے شخص کو اپنا ہمسفر بنائیں جو ان کے خوابوں کو حقیقت کا رنگ دے اور ساتھ ہی لکھا کہ افسانے سچ بھی ہوجاتے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ اگرچہ ان دونوں کی شادی کی تاریخ بھی طے ہو چکی ہے،تاہم اس کے باوجود ان کےہونے والے شریک حیات نے انہیں شادی کی پیش کش کی جو انہوں نے قبول کی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مریم نفیس خاموشی سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں؟

اداکارہ نے مذکورہ پوسٹ کے ساتھ ہونے والے شریک سفر کے ساتھ کھچوائی گئی تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں امان احمد کو انہیں انگوٹھی پہناتےہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مریم نفیس کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد متعدد شوبز شخصیات نے بھی ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتےہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کیا—اسکرین شاٹ
لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کیا—اسکرین شاٹ

تاہم مداحوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا کہ جب وہ پہلےہی منگنی اور نکاح کر چکےہیں تو دوبارہ کس چیز کی پیش کش اور یہ سب کچھ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟

مداحوں نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتےہوئے انہیں مغرور بھی قرار دیا اور کہا انہیں پیسوں کا زور ہے، جس وجہ سے وہ یہ سب کچھ کرتی پھر رہی ہی،بعض لوگوں نے لکھا کہ اب نیا ٹرینڈ آگیا کہ نکاح کے بعد شادی کی پیش کش کرو۔

لوگوں نے اداکارہ کو مغرور بھی قرار دیا—اسکرین شاٹ
لوگوں نے اداکارہ کو مغرور بھی قرار دیا—اسکرین شاٹ

لوگوں نے اداکارہ کو منگنی اور نکاح ہوجانے کےبعد دوبارہ شادی کی پیش کش کو قبول کرنے اور ان کے شریک سفر کی جانب سے پروپوز کیے جانے پر ان پر تنقید کی۔

خیال رہے کہ مریم نفیس نے مئی 2021 میں امان احمد کے ساتھ عروسی لباس میں کھچوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی کی شروعات کی تصدیق کی تھی۔

لوگوں نے اداکارہ کو نیا ٹرینڈ متعارف کرانے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا—اسکرین شاٹ
لوگوں نے اداکارہ کو نیا ٹرینڈ متعارف کرانے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا—اسکرین شاٹ

اس وقت بھی مریم نفیس نے واضح نہیں کیا تھا کہ انہوں نے شادی کی یا نکاح کیا؟ تاہم انہوں نے نکاح اور نئی زندگی شروع کرنے کےہیش ٹیگز استعمال کیے تھے۔

اس وقت بھی زیادہ تر لوگوں نے سمجھا تھا کہ شاید مریم نفیس نے کورونا کی وجہ سے خاموشی سے شادی کرلی،تاہم اب اداکارہ نےبتایا ہے کہ ان کی تاحال شادی نہیں ہوئی مگر ان کی شادی کی تاریخ طے ہو چکی ہے۔

اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ ان کی شادی کب تک ہوگی، تاہم امکان ہے کہ وہ رواں برس ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

M. Saeed Mar 14, 2022 12:49am
Not a nafees act by Maryam!

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024