• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کرکٹر عمر اکمل کے ہاں بیٹے کی پیدائش

شائع March 12, 2022
کرکٹر کے پہلے دو بچے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
کرکٹر کے پہلے دو بچے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

معروف کرکٹر عمر اکمل کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش پر اسپورٹس و شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

عمر اکمل نے 12 مارچ کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے مداحوں اور دوستوں کو بتایا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوگئی۔

کرکٹر نے اہلیہ اور نوزائیدہ بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے زچہ و بچہ کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی اپیل کی۔

انسٹاگرام پر عمر اکمل نے نوزائیدہ بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی اور وہ خوشی کا اس موقع پر نیک خواہشات کرنے والے تمام افراد کے شکر گزار ہیں۔

کرکٹر نے ٹوئٹر پر بھی اہلیہ اور نوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصویر شیئر کی، جس پر متعدد کرکٹرز، صحافیوں، اسپورٹس شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے بیٹے اور اہلیہ کی صحت یابی کی دعائیں بھی کیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمر اکمل کے ہاں بیٹی کی پیدائش

عمر اکمل نے اگرچہ اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی؟

بیٹے کی پیدائش سے قبل کرکٹر کے ہاں جنوری 2015 میں پہلی بیٹی جب کہ بعد ازاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: تنازعات میں گھرے عمر اکمل کے کیریئر پر ایک نظر

عمر اکمل نے 2014 میں سابق کرکٹر عبدالقادر کی صاحبزادی آمنہ سے شادی کی تھی، جس میں متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی۔

عمر اکمل اس وقت قومی ٹیم سے باہر ہیں، تاہم حال ہی میں وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایکشن میں دکھائی دیے تھے۔

عمر اکمل کا شمار ماضی کے بہترین کرکٹرز میں ہوتا ہے، ساتھ ہی انہیں تنازعات اور اسکینڈلز کی وجہ سے بھی شہرت حاصل رہی ہے۔

وہ کرکٹر کامران اکمل کے چھوٹے بھائی ہیں اور اسکینڈلز کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں کرکٹ سے سزا کے طور پر معطل بھی کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024