• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

اینڈرائیڈ فونز میں اسٹوریج ختم ہونے کا مسئلہ ماضی کا قصہ بننے کے قریب

شائع March 10, 2022
— رائٹرز فائل فوٹو
— رائٹرز فائل فوٹو

اسمارٹ فونز میں اسٹوریج ختم ہونے پر لوگوں کو مزید اسپیس کے لیے ایپس کو ان انسٹال کرنا پڑتا ہے۔

ویسے تو فونز میں اسٹوریج بڑھانے کے آپشن کے باعث یہ زیادہ مسئلہ نہیں رہا مگر ہر ایک کے فون کی اسٹوریج کو اپ گریڈ کرنے کے قابل نہیں ہوتا۔

مگر اب گوگل نے اس مسئلے کو ماضی کا قصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

گوگل نے اینڈرائیڈ فونز کے لیے ایک نئے فیچر کا اعلان کیا ہے جو کچھ ایپس کی اسٹوریج کو زیادہ سے زیادہ 60 فیصد تک کم کرسکتا ہے۔

اس فیچر کو ایپ آرکائیونگ کا نام دیا گیا ہے اور یہ رواں سال کسی وقت دستیاب ہوگا۔

یعنی کسی ایپ کو مکمل ان انسٹال کرنے کی بجائے یہ فیچر اس کے کچھ حصوں کو عارضی طور پر ریموو کردے گا اور ایک نئی قسم کے اینڈرائیڈ پیکج بن جائے گا جسے آرکائیوڈ اے پی کے کا نام دیا جائے گا۔

یہ پیکج ڈیٹا کو اس وقت تک کے لیے محفوظ کردے گا جب تک آپ ایپ کو مکمل طور پر ری اسٹور نہ کردے۔

کمپنی نے بتایا کہ ایک بار لانچ ہونے کے بعد یہ فیچر صارفین اور ڈویلپرز دونوں کے لیے بہت زیادہ مفید ثابت ہوسکے گا۔

کمپنی کے مطابق ایپ کو فون سے نکال باہر کرنے کی بجائے صارفین اسے آرکائیو میں ڈال کر عارضی طور پر اسپیس کو بڑھا سکیں گے جبکہ ایپ کو دوبارہ ری ایکٹیو کرنا بھی آسان اور برق رفتاری سے ممکن ہوگا۔

اسی طرح ڈویلپرز کو بھی کم ان انسٹالز سے فائدہ ہوگا۔

یہ فیچر سب سے پہلے ڈویلپرز کو ہی دستیاب ہوگا جس کے بعد عام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024