• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

اوپو رینو 7 سیریز کا ایک اور نیا فون متعارف

شائع March 6, 2022
رینو 7 زی — فوٹو بشکریہ اوپو
رینو 7 زی — فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو نے نومبر 2021 میں رینو 7 سیریز کے 3 فونز متعارف کرائے تھے۔

اب اس سیریز میں چوتھے فون کا اضافہ رینو 7 زی 5 جی کو متعارف کراکے کیا گیا ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے تھائی لینڈ میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

رینو 7 زی 5 جی میں 6.43 انچ کا فل ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل ہے، جس کے ساتھ 2 میگا پکسل مونوکروم اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

کمپنی کے مطابق کیمرا سیٹ اپ کے لیے چند اے آئی فیچرز بھی دیئے گئے ہیں جبکہ ڈوئل آربٹ لائٹس کا فیچر بھی اس کا حصہ ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

یہ فیچر کیمرا سیٹ اپ کو نوٹیفکیشن آنے یا چارجنگ کے دوران جگمگانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس فون میں اسنیپ ڈراگون 695 پراسیسر موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 12 سے کیا گیا ہے۔

فون کے اندر 8 جی بی ریم موجود ہے جس میں ورچوئل سپورٹ کے ذریعے مزید 5 جی بی کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

اسی طرح 128 جی بی اسٹوریج ڈیوائس کا حصہ ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

رینو 7 زی میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جس سے بیٹری 63 منٹ میں 100 فیصد چارج ہوسکتی ہے۔

دیگر فیچرز میں فنگرپرنٹ ریڈر، اسپلیش ریزیزٹنس، این ایف سی، ہیڈ فون جیک اور یو ایس بی سی قابل ذکر ہیں۔

اس فون کی قیمت 13 ہزار تھائی بھات (70 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

فی الحال کمپنی نے دیگر ممالک میں اسے متعارف کرانے کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024