• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

زی ٹی ای کی بلیڈ وی 40 سیریز کے 4 فونز پیش

شائع March 3, 2022
— فوٹو بشکریہ زی ٹی ای
— فوٹو بشکریہ زی ٹی ای

زی ٹی ای کو زیادہ تر افراد اس کے ذیلی برانڈ نوبیا کی وجہ سے جانا جاتا ہے مگر یہ اس سے زیادہ بڑھ کر ہے۔

یہ کمپنی موبائل انٹرنیٹ سلوشنز دنیا کے بڑے اداروں کو فراہم کرتی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ اسمارٹ فونز بھی تیار کرتی ہے۔

اب اس کمپنی نے بلیڈ وی 40 سیریز کے اسمارٹ فونز موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرائے ہیں۔

یہ بلیڈ وی 40، وی بلیڈ 40 پرو، وی بلیڈ 40 فائیو جی اور بلیڈ وی 40 ویٹا پر مشتمل سیریز ہے۔

بلیڈ وی 40

اس فون میں 6.67 انچ کا ڈسپلے موجود ہے جبکہ اس کے اندر یونی ایس او سی ٹی 618 پراسیسر دیا گیا ہے۔

7 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج مائی او ایس 11 سے کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 22.5 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

بلیڈ وی 40 پرو

فوٹو بشکریہ زی ٹی ای
فوٹو بشکریہ زی ٹی ای

اس فون میں 6.67 کا امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ یونی ایس او سی ٹی 618 پراسیسر ڈیوائس کا حصہ ہے۔

6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے اس فون میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج مائی او ایس 11 سے کیا گیا ہے۔

اس فون کے بیک پر بھی 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے۔

5100 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

بلیڈ وی 40 فائیو جی

یہ اس سیریز کا واحد فون ہے جس میں 5 جی سپورٹ دی گئی ہے جس کے لیے میڈیا ٹیک کے ڈیمینسٹی 700 پراسیسر کا سہارا لیا گیا ہے۔

اس میں بھی 6.67 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹإ کا امتزاج مائی او ایس سے کیا گیا ہے۔

6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے۔

فون کی خاص بات اس کی 6000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہے جس کے ساتھ 22.5 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

بلیڈ وی 40 ویٹا

اس فون میں 6.75 انچ کا ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج مائی او ایس 11 سے کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کے سیٹ اپ کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے۔

6000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 22.5 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

اس میں بھی یونی ایس او سی کا اوکٹا کور پراسیسر موجود ہے مگر اس بارے میں کمپنی نے تفصیلات نہیں بتائیں۔

3 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

زی ٹی ای کے یہ فونز اپریل میں عالمی سطح پر دستیاب ہوں گے اور قیمتوں کا اعلان بھی اسی وقت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024