• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

بارش نے پہلے پاکستان-آسٹریلیا ٹیسٹ کی تیاریوں پر پانی پھیر دیا

شائع March 3, 2022
ابھی تک مہمان ٹیم نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں صرف 2 پریکٹس سیشن کیے ہیں —تصویر: اے پی
ابھی تک مہمان ٹیم نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں صرف 2 پریکٹس سیشن کیے ہیں —تصویر: اے پی

انجریز، کورونا کیسز اور برساتی موسم پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے تاریخی ٹیسٹ میچ پر حاوی ہوگئے۔

مہمان اور میزبان ٹیموں کے کیمپس میں ایک، ایک کورونا کیس سامنے آچکا ہے جس کے ساتھ پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف پہلے ٹیسٹ سے باہر جبکہ آسٹریلین سائیڈ پر بولنگ کنسلٹنٹ فواد احمد آئندہ 5 روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔

اس سے قبل پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی اور آل راؤنڈر فہیم اشرف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران ہونے والی انجریز کے سبب پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے، ان کی جگہ نسیم شاہ اور آل راؤنڈر افتخار احمد میدان میں اتریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سیریز کے آغاز سےقبل آسٹریلین کنسلٹنٹ فواد احمد کورونا وائرس کا شکار

بارش کے سبب دونوں ٹیمیں ہوٹل میں محدود رہیں جبکہ ٹیسٹ میچ کے آخری تین روز کے دوران مزید برسات کی پیش گوئی ہے۔

سال 1998 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ آسٹریلوی ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کے لیے وہ اتوار کے روز پاکستان پہنچی تھی۔

ابھی تک مہمان ٹیم نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں صرف 2 پریکٹس سیشن کیے ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں ان کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی۔

مزید پڑھیں:حارث کووڈ کا شکار، نسیم شاہ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ میں شامل

ورچوئل نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ’ہمیں اندازہ ہے کہ ہم کیا کرنا چاہتے ہیں لیکن وکٹ کو اچھی طرح سمجھنے سے پہلے قبل از وقت کال نہیں دینا چاہتے، میرے خیال میں یہ ایک سپر کوئیک وکٹ نہیں ہے، ممکنہ طور پر 2 اسپنر یا 3 کوئیکس۔

تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کیا لیگ اسپنر مشعل سویپسن اپنا ڈیبیو کریں گے یا اگر آسٹریلیا 2 اسپنر کے ساتھ جانا چاہے گا تو ایشٹن ایگار کے ساتھی بنیں گے۔

پیٹ کمنز کے خیال میں حسن علی اور فہیم اشرف کے زخمی ہونے سے پاکستانی ٹیم کمزور نہیں ہوگی۔

دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا خیال ہے کہ پاکستان، بنگلہ دیش میں اپنی آخری ٹیسٹ سیریز والا سلسلہ برقرار رکھے گا جسے پاکستان نے ٹیسٹ ماہرین فواد عالم اور اظہر علی کے ساتھ اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان کے ساتھ کراچی میں تربیتی کیمپ میں اچھی تیاریوں کے بعد 0-2 سے جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حارث کووڈ کا شکار، نسیم شاہ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ میں شامل

بابر اعظم نے کہا کہ بطور کپتان، مجھے یقین ہے کہ میرے پاس اس تاریخی ہوم سیریز میں آسٹریلیا کو سخت مقابلہ دینے کے لیے بہترین پلیئنگ الیون ہوگی، بدقسمتی سے آج بارش ہوگئی لیکن ہم اسکواڈ کو حتمی شکل دینے سے پہلے وکٹ دیکھیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حسن علی اور فہیم اشرف کی کمی محسوس کرنا ایک دھچکا تھا اور اس سے ٹیم کی تیاری متاثر ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024