• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ٹی سی ایل 30 سیریز کے 5 اسمارٹ فونز پیش

شائع February 28, 2022
30 سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل
30 سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل

ٹی سی ایل نے 2022 کے لیے اپنے فونز اور ٹیبلیٹس کو متعارف کرا دیا ہے۔

ٹی سی ایل 30، 30 فائیو جی، 30 پلس، 30 ایس ای اور 30 ای آنے والے مہینوں میں مختلف ممالک میں دستیاب ہوں گے۔

ٹی سی ایل 30 فائیو جی ان سب میں واحد فون ہے جس میں 5 جی سپورٹ موجود ہے مگر فیچرز کے لحاظ سے یہ ٹی سی ایل 30 سے کچھ زیادہ مختلف نہیں۔

فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل
فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل

ٹی سی ایل 30، 30 فائیو جی اور 30 پلس میں 6.7 انچ کا امولید ڈسپلے موجود ہے جبکہ چھوٹے ڈسپلے والا فون چاہتے ہیں تو 30 ایس ای میں 6.52 انچ کی اسکرین موجود ہے۔

5 جی ماڈل میں 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے جبکہ ڈیوائس کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 700 پراسیسر موجود ہے۔

5010 ایم اے ایچ بیٹری سے لیس اس فون کو اپریل میں 249 یورو (49 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

30 سیریز کے فونز میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جبکہ اس کے ساتھ الٹرا وائیڈ اور میکرو کیمرے موجود ہیں۔

ٹی سی ایل 30 میں 64 جی بی اسٹوریج ہے جبکہ 30 پلس میں 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل
فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل

ٹی سی ایل 30 میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا اور پلس ماڈل میں 13 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

دونوں میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 37 پراسیسر اور 5010 ایم اے ایچ بیٹریز دی گئی ہیں۔

یہ دونوں سب سے پہلے یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں، ٹی سی ایل 30 179 یورو (35 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 30 پلس 199 یورو (39 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل
فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل

ٹی سی ایل 30 ای اور 30 ایس ای اس سیریز کے سستے فونز ہیں جن میں 6.52 انچ کا کم ریزولوشن والا ڈسپلے موجود ہے۔

میڈیا ٹیک ہیلیو جی 25 پراسیسر دونوں فونز میں دیا گیا ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹریاں بھی ان کا حصہ ہین۔

سب فونز میں اینڈرائیڈ 12 ٓپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے اور 30 ایس ای ابھی یورپ میں دستیاب ہے جبکہ 30 ای اپریل میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ٹی سی ایل 30 ای کی قیمت 139 یورو (27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 30 ایس ای کی 149 یورو (29 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024