• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر نے شادی کی تصاویر شیئر کردیں

شائع February 23, 2022
دونوں نے 19 فروری کو شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے 19 فروری کو شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

کچھ دن قبل رشتہ ازدواج میں بندھنے والی 47 سالہ بولی وڈ اداکارہ فرحان اختر اور 41 سالہ اداکارہ شبانی ڈنڈیکر نے شادی کی تصاویر شیئر کردیں۔

دونوں 19 فروری کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے، جس کے بعد دونوں نے 21 فروری کو کورٹ میرج بھی کی تھی۔

دونوں کا تعلق مختلف مذاہب سے ہونے کی وجہ سے انہیں خصوصی انڈین میرج ایکٹ کے تحت شادی کو رجسٹرڈ بھی کروانا پڑا۔

دونوں نے شادی کرتے وقت کوئی تصویر یا پوسٹ شیئر نہیں کی تھی مگر اب انہوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی کے آغاز کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں: فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر رشتہ ازدواج میں منسلک

دونوں نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ دن قبل ہی وہ ہمیشہ کے لیے ایک ہوئے تھے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں شبانی ڈنڈیکر کو سرخ عروسی لباس جب کہ فرحان اختر کو سیاہ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں نے 19 فروری کو شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے 19 فروری کو شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

دونوں نے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ہمراہ شادی کی تقریبات میں خوشیاں منانے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

فرحان اختر نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ دن قبل ہی وہ ہمیشہ کے لیے شبانی ڈنڈیکر کے ہوگئے تھے مگر شادی کی تصاویر شیئر نہ کرنے سے شادی مکمل نہیں سمجھی جاتی، اس لیے تصاویر کو شیئر کرنا پڑا۔

دونوں کی شادی میں ان کے اہل خانہ سمیت قریبی شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

فرحان اختر فلم ساز جاوید اختر اور سابق اداکارہ ہنی ایرانی کے بیٹے جب کہ فلم ساز زویا اختر کے سوتیلے بھائی اور شبانہ اعظمی کے سوتیلے بیٹے ہیں۔

شبانی ڈنڈیکر نے شادی پر سرخ لباس پہنا—فوٹو: انسٹاگرام
شبانی ڈنڈیکر نے شادی پر سرخ لباس پہنا—فوٹو: انسٹاگرام

فرحان اختر کے والد جاوید اختر نے 1985 میں شبانہ اعظمی سے شادی کی تھی، جن سے انہیں بیٹی زویا اختر ہوئی۔

والد کی طرح فرحان اختر کی بھی یہ دوسری شادی ہے، انہوں نے پہلی شادی سال 2000 میں خود سے زائد العمر ہیئر اسٹالسٹ ادھونا بھابانی سے شادی کی تھی اور ان سے انہیں 2 بچیاں بھی ہیں، ان کے درمیان شادی کے 16 سال بعد 2016 میں طلاق ہوگئی تھی۔

شبانی ڈنڈیکر کی یہ پہلی شادی ہے، جن کے گزشتہ چند سال سے فرحان اختر کے ساتھ تعلقات تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024