• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ون پلس کا سستا ترین 5 جی فون نورڈ سی ای 2

شائع February 18, 2022
نورڈ سی ای 2 — فوٹو بشکریہ ون پلس
نورڈ سی ای 2 — فوٹو بشکریہ ون پلس

ون پلس نے اپنا سستا ترین 5 جی فون نورڈ سی ای 2 متعارف کرا دیا ہے۔

بنیادی طور پر یہ نورڈ 2 فائیو جی کا ایسا ماڈل ہے جو سابقہ فون کے مقابلے میں کم طاقتور ہے اور اس میں سی ای سے مراد کور ایڈیشن ہے۔

نورڈ سی ای 2 میں 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ون پلس
فوٹو بشکریہ ون پلس

یہ سابقہ ماڈل کے مقابلے میں کچھ پتلا ہے حالانکہ اس میں ہیڈ فون جیک اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ کا اضافہ کیا گیا ہے جو نورڈ 2 کا حصہ نہیں تھے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 900 پراسیسر موجود ہے۔

4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

اسٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج آکسیجن او ایس 11.3 سے کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ ون پلس
فوٹو بشکریہ ون پلس

اس سیٹ اپ کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

یہ فون 22 فروری سے پہلے بھارت اور پھر مارچ میں یورپ میں دستیاب ہوگا۔

اس فون کا 6 جی بی ریم والا ماڈل 349 یورو (69 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024