• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر کی شادی کی تقریبات شروع

شائع February 18, 2022
دونوں 19 فروری تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے، رپورٹ—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ نیوز 18
دونوں 19 فروری تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے، رپورٹ—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ نیوز 18

بولی وڈ اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار فرحان اختر اور ماڈل و اداکارہ شبانہ ڈنڈیکر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر کی شادی کی تقریبات 17 فروری کی شام کو ہی شروع ہوگئی تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کی شادی کی تقریبات ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں فرحان اختر کی رہائش گاہ پر شروع ہوئیں۔

شادی تقریبات کا آغاز ان کی مہندی تقریب سے ہوا، جس میں اداکارہ ریا چکربورتی، امریتا اروڑا اور شبانہ اعظمی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

فرحان اختر کی سوتیلی والدہ شبانہ اعظمی بھی سہیلیوں کے ہمراہ تقریب میں پہنچیں—فوٹو: نیوز 18
فرحان اختر کی سوتیلی والدہ شبانہ اعظمی بھی سہیلیوں کے ہمراہ تقریب میں پہنچیں—فوٹو: نیوز 18

اسی حوالے سے ’نیوز 18‘ نے بھی بتایا کہ فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر کی شادی کی تقریبات 17 فروری کی شام کو شروع ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کی شادی کی تقریبات میں انتہائی خاص دوستوں اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

دوسری جانب ’انڈیا ٹوڈے‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اگرچہ فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا،تاہم خبریں ہیں کہ دونوں نہ تو مذہب اسلام کے مطابق نکاح کریں گے اور نہ ہی ہندو رسومات کے مطابق سات پھیرے لیں گے۔

دلہن کی بہنیں بھی مہندی تقریب میں شریک ہوئیں—فوٹو: انڈین ایکسپریس
دلہن کی بہنیں بھی مہندی تقریب میں شریک ہوئیں—فوٹو: انڈین ایکسپریس

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں ممکنہ طور پر کسی تیسرے طریقے سے شادی کریں گے، تاہم واضح نہیں کیا گیا کہ دونوں کس طرح شادی کی رسومات مکمل کریں گے۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ نے بھی اپنی رپورٹ میں دونوں کی شادی تقریبات کے آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں 19 فروری کو شادی کے بندھن میں بند جائیں گے۔

اس سے قبل گزشتہ روز ’ہندوستان ٹائمز‘ نے بتایا تھا کہ فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر 19 فروری کو شادی کرنے کے بعد 21 فروری کو دوسری مرتبہ بھی شادی کریں گے۔

امریتا اروڑا بھی شریک ہوئیں—فوٹو: نیوز 18
امریتا اروڑا بھی شریک ہوئیں—فوٹو: نیوز 18

خیال کیا جا رہا ہے کہ پہلے دونوں مذہب اسلام کے مطابق شادی کریں گے، جس کے بعد دونوں ہندو رسومات کے تحت بھی دوبارہ شادی رسومات ادا کریں گے۔

فرحان اختر مسلمان جب کہ شبانی ڈنڈیکر ہندو مذہب کی پیروکار ہیں اور دونوں کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات ہیں۔

اگر ان دونوں کی شادی ہوئی تو یہ فرحان اختر کی دوسری جب کہ شبانی ڈنڈیکر کی پہلی شادی ہوگی۔

47 سالہ فرحان اختر نے اس سے قبل 2000 میں ہیئر اسٹالسٹ ادھونا بھابانی سے شادی کی تھی اور ان سے انہیں 2 بچیاں بھی ہیں، ان کے درمیان شادی کے 16 سال بعد 2016 میں طلاق ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024