• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

معروف بھارتی گلوکار و موسیقار بپی لہری 69 سال کی عمر میں چل بسے

شائع February 16, 2022
بپی لہری کافی عرصے سے بیمار تھے اور انہیں متعدد طبی مسائل کا سامنا تھا —فائل فوٹو: انسٹاگرام
بپی لہری کافی عرصے سے بیمار تھے اور انہیں متعدد طبی مسائل کا سامنا تھا —فائل فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی موسیقار و گلوکار بپی لہری 69 سال کی عمر میں چل بسے۔

80 اور 90 کی دہائی میں بولی وڈ فلموں کی موسیقی دینے اور گلوکاری سے شہرت حاصل کرنے والے پبی لہری ممبئی کے ایک ہسپتال میں 15 فروری کی شب چل بسے.

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بپی لہری ایک ماہ سے ہسپتال میں داخل تھے اور انہیں 14 فروری کو ڈسچارج کیا گیا۔

مگر 15 تاریخ کو حالت بگڑنے پر ان کے خاندان نے ڈاکٹر کو گھر بلایا اور پھر ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہوسکے

بپی لہری کو متعدد طبی مسائل کا سامنا تھا۔

بپی لہری کا اصل نام آلوکیش لہری تھا، وہ 27 نومبر 1952 کو مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی میں پیدا ہوئے تھے۔

بپی لہری کو بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا، انہوں نے کئی چھوٹی و بڑی فلموں میں اداکاری بھی کی۔

بپی لہری کو متعدد فلموں بشمول'چلتے چلتے'، 'ڈسکو ڈانسر' اور 'شرابی' کی موسیقی مرتب کرنے سے شہرت حاصل ہوئی تھی جبکہ وہ اپنے مخصوص انداز یعنی گلے میں سونے کی کئی زنجیروں اور سن گلاسز کی وجہ سے بھی جانے جاتے تھے۔

بولی وڈ کے متعدد فنکاروں نے بپی لہری کے جہان فانی سے کوچ کرنے پر غم کا اظہار کیا۔

موسیقار اے آر رحمان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہیں ہندی سنیما کا ڈسکو کنگ قرار دیا۔

اداکارہ ودیا بالن نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ میری خواہش ہے کہ جہاں گئے ہیں وہاں خوش رہیں۔

اداکارہ سونم کپور نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اوم شانتی میرے پسندیدہ گانوں میں سے ایک تھا۔

گلوکار عدنان سمیع نے لکھا کہ کہ بپی لہری بھارت کے پہلے راک اسٹار تھے۔

سابق کرکٹر یوراج سنگھ نے ٹوئٹ میں کہا کہ لیجنڈری موسیقار بپی لہری کے انتقال کرجانے کی خبر اداس کردینے والی ہے، انہیں ہمیشہ ان کے مسحور کردینے والے گانوں کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔

اجے دیوگن نے بھی بھی ایک ٹوئٹ پیغام میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اداکارہ کاجول نے کہا کہ آج ہم نے ڈسکو کنگ کو کھو دیا۔

پاکستانی گلوکار اور کمپوزر شجاع حیدر نے بھی اس حوالے سے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ کوئی بھی ہمیشہ زندہ نہیں رہ سکتا مگر اس کا کام ضرور رہ جاتا ہے، یہ اللہ کا بہت بڑا تحفہ ہوتا ہے کہ کسی فنکار کا فن ہمیشہ کے لیے زندہ رہ جائے، بپی لہری کی موسیقی آنے والی نسلوں کو متاثر کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024