• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اب ٹوئٹر صارف آسکر کے نئے فین فیورٹ ایوارڈ کیلئے ووٹ ڈال سکتے ہیں

شائع February 15, 2022
— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو

آسکر ایوارڈز میں عموماً ایسی فلموں کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے جو کہانی، ڈائریکشن اور دیگر پہلوؤں کے حوالے سے تو بہترین ہوتی ہیں مگران میں سے اکثر ایسی ہوتی ہیں جو زیادہ کامیاب نہیں ہوتیں۔

یعنی عوام کی پسندیدہ فلمیں اکثر دنیائے فلم کے بہترین ایوارڈ کا حصہ نہیں بن پاتیں اور یہی وجہ ہے کہ اس کی تقریب کو دیکھنے والوں کی تعداد میں ہر سال کمی آرہی ہے۔

مگر اب آپ بھی اپنی پسندیدہ فلم کو اس ایوارڈ کا حقدار بناسکتے ہیں۔

جی ہاں 94 ویں آسکر ایوارڈز کے لیے اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے ٹوئٹر کے ساتھ اشتراک کیا ہے اور ایک نئی کیٹیگری فین فیورٹ کا اضافہ کیا ہے۔

اس کیٹیگری میں لوگ سال کی مقبول ترین فلم کو ووٹ دے کر ایوارڈ دلاسکیں گے۔

یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب مختلف بلاک بسٹر فلمیں جیسے اسپائیڈر مین نو وے ہوم اور نو ٹائم ٹو ڈائی کو ایوارڈز کی اہم کیٹیگریز بشمول بہترین فلم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

اس سے یہ خدشہ پیدا ہوا تھا کہ فلموں کو پسند کرنے والے بیشتر افراد 27 مارچ کو شیڈول تقریب کو دیکھنے سے گریز کریں گے۔

مگر اب ان کے پاس موقع ہے کہ وہ 2021 میں ریلیز ہونے والی کسی بھی فلم کو ٹوئٹر پر #OscarsFanFavorite ہیش ٹیگ کے ساتھ یا اکیڈمی کی ویب سائٹ پر ووٹ ڈال کر ایوارڈ دلاسکتے ہیں۔

حالیہ برسوں میں آسکر کی ٹی وی ریٹنگز میں ڈرامائی کمی آءی ہے اور گزشتہ سال کی تقریب کو محض ایک کروڑ سے زیادہ ناظرین نے دیکھا جو 2020 کے مقابلے میں 56 فیصد کم تداد تھی۔

2018 میں بھی آسکر ایوارڈز کی انتظامیہ نے پاپولر فلم کی کیٹیگری کی تجویز پیش کی تھی مگر ناقدین کی جانب سے تنقید پر اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

اب جس نئی فین فیورٹ ایوارڈ کو بھی رسمی آسکر کیٹیگری نہیں بنایا گیا۔

ٹوئٹر کے مطابق یہ شراکت داری فلمی ناظرین کو اپنی پسندیدہ فلم سے محبت کا اظہار کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

لوگ 3 مارچ تک روزانہ 20 بار ووٹ ڈال سکتے ہیں اور ان میں سے 3 افراد کو متنخب کرکے اگلے سال آسکر ایوارڈ میں شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

اسی طرح ایک اور پول میں ووٹرز سے فلم کے پسندیدہ لمحات منتخب کرنے کا بھی کہا جائے گا۔

ان میں سے 5 مقبول ترین انتخابات کو آسکر تقریب کے دوران دکھایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024