• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

خود سے 31 برس کم عمر دلہن کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہونے پر عامر لیاقت کی وضاحت

شائع February 10, 2022
ٹی وی میزبان نےتنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا—اسکرین شاٹ
ٹی وی میزبان نےتنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا—اسکرین شاٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی، اسکالر و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ وائرل ہونے والی ویڈیو اور تصاویر سے متعلق وضاحت کی ہے کہ میاں اور بیوی کی ایک ساتھ تصویر ’سہاگ رات‘ کی نہیں ہوتی۔

عامر لیاقت نے 10 فروری کو انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر خود سے 31 برس کم عمر 18 سالہ سیدہ دانیا شاہ سے تیسری شادی کی تصدیق کی تھی۔

عامر لیاقت حسین نے بتایا تھا کہ ان کی شادی 9 فروری کو ہوئی، حیران کن طور پر 9 فروری کو ان کی سابق اہلیہ ماڈل و اداکارہ طوبیٰ انور نے ان سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت حسین تیسری بار رشتہ ازدواج سے منسلک

عامر لیاقت حسین کی جانب سے خود سے 31 سال کم عمر لڑکی کے ساتھ تیسری شادی کی تصدیق کیے جانے کے بعد انہوں نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اہلیہ کے ہمراہ بسترے پر بنائی گئی ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔

مذکورہ ویڈیو کو ان کی اہلیہ سیدہ دانیا شاہ نے بھی انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا، جس میں دونوں کو بسترے پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں عامر لیاقت حسین کم عمر اہلیہ کے پہلو میں سوتے ہوئے دکھائی دیے اور پس منظر میں گانا سنائی دیتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عامر لیاقت حسین کا نام ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ٹرینڈ کرنے لگا اور لوگوں نے جہاں ان پر تنقید کی، وہیں ان کی تیسری شادی پر مزاحیہ میمز بھی شیئر کیں۔

عامر لیاقت حسین نے اہلیہ کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اپنی ایک پوسٹ میں تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا اور لکھا کہ ’ان کی تیسری شادی کیا ہوئی؟ گویا آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی‘۔

عامر لیاقت حسین نے مزید لکھا کہ ’جلو، بھائی جلو، پیچھے مڑ کر دیکھتا ہی نہیں ہوں، ساتھ ہی انہوں نے لوگوں کو سمجھایا کہ میاں بیوی کی ہر تصویر سہاگ رات کی نہیں ہوتی۔

اسکالر و ٹی وی میزبان نے لوگوں کے لیے مزید لکھا کہ ’سب ان کی غیبتیں نکالنے، افواہیں پھیلانے اور بدگمانیاں پھیلانے کے کام میں لگ جائیں، وہ گھومنے جا رہے ہیں‘۔

عامر لیاقت حسین نے اگرچہ 10 فروری کو خود سے کم عمر لڑکی سے تیسری شادی کی تصدیق کی، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے پہلی بار گزشتہ ماہ 12 جنوری کو اہلیہ کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

عامر لیاقت نے 12 جنوری کو سیدہ دانیا شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو کو شیئر کیا تھا، تاہم انہوں نے ان کا تعارف نہیں کروایا تھا جب کہ ویڈیو پر کمنٹس کا آپشن بھی بند کردیا تھا۔

عامر لیاقت حسین نے گزشتہ دو ماہ کے دوران سیدہ دانیا شاہ کی متعدد ویڈیوز اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’بہت جلد لوگوں کو معلوم ہوجائے گا‘ تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ کیا واضح ہوجائے گا۔

عامر لیاقت حسین کی جانب سے سیدہ دانیا شاہ کی شیئر کی گئی ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ٹک ٹاکر ہیں اور وہ معمول کے مطابق ویڈیوز بناتی رہتی ہیں۔

تبصرے (6) بند ہیں

KHAN Feb 10, 2022 06:22pm
ہمارے پیارے ملک میں نوکریاں سب ریٹائرڈ افسران لے گئے اور چوکریاں یہ سیاستدان ہم کیا کریں۔
انجنیئر حا مد شفیق Feb 10, 2022 10:30pm
کوئ شرم اور حیا بھی ہوتی ہے
hamid Feb 10, 2022 11:26pm
who cares
ALAM Feb 10, 2022 11:38pm
NOT WITH THIS GUY !
M. Saeed Feb 10, 2022 11:44pm
Why is this villain still being considered a hero after wining a third innocent wife just reaching the legal marriageable age.?
Gg Feb 11, 2022 03:52pm
عامر لیاقت چھچھورا اور ڈھیٹ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024