• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

عامر لیاقت حسین تیسری بار رشتہ ازدواج سے منسلک

شائع February 10, 2022
عامر لیاقت اور ان کی تیسری اہلیہ — فوٹو بشکریہ عامر لیاقت حسین انسٹاگرام پیج
عامر لیاقت اور ان کی تیسری اہلیہ — فوٹو بشکریہ عامر لیاقت حسین انسٹاگرام پیج

پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ سے کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہونے والے معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین اکثر خبروں بلکہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنے رہتے ہیں۔

اور اب ایسا ایک بار پھر ہوا ہے مگر اس بار کوئی بیان یا تنازع نہیں بلکہ ان کی تیسری شادی ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں 49 سالہ عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کا اعلان کیا جو 9 فروری کو ہوئی۔

انہوں نے پوسٹ میں بتایا کہ 18 سالہ سیدہ دانیا شاہ جنوبی پنجاب کے علاقے لودھراں کے ایک سادات گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔

انہوں نے اپنے کہا 'میں اپنے خیر خواہوں سے دعاؤں کی درخواست کرتا ہوں، میں ابھی ایک تاریک سرنگ سے گزرا ہوں، جو ایک غلط موڑ کا نتیجہ تھی'۔

انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں جیسے شادی کہاں ہوئی۔

شادی کے اعلان سے قبل بھی عامر لیاقت حسین دانیا شاہ کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے رہے تھے اور شادی کی جانب اشارے بھی کرتے رہے تھے۔

رکن قومی اسمبلی کی جانب سے تیسری شادی کا اعلان اس وقت کیا گیا جب گزشتہ روز طوبی انور نے تصدیق کی تھی کی انہوں نے عامر لیاقت حسین سے خلع لے لی ہے۔

سیدہ طوبیٰ انور نے اپنی ٹوئٹ اور انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کے قریبی رشتے دار اور دوست جانتے ہیں کہ انہوں نے 14 ماہ قبل ہی شوہر سے علیحدگی اختیار کی تھی۔

اداکارہ نے شوہر سے علیحدگی کا سبب بتائے بغیر بتایا کہ انہیں صلح کی کوئی صورت نظر نہیں آئی، جس کے بعد انہوں نے مجبور ہوکر خلع لی۔

طوبیٰ انور نے میڈیا اور مداحوں سے اپیل کی کہ ان کے مشکل وقت کے دوران پرائیویسی کا بھی خیال رکھا جائے۔

عامر لیاقت نے ماڈل و اداکارہ طوبی عامر سے 2018 میں شادی کی تھی، دونوں کی شادی کا معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب کہ عامر لیاقت حسین نے انتخابات کے دوران کاغذات نامزدگی میں دوسری اہلیہ کا ذکر کیا تھا۔

خود سے کئی سال کم عمر اور بیٹی کی عمر جتنی لڑکی سے شادی کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا جب کہ ان کے بچوں نے بھی انہیں طعنے دیے تھے۔

دوسری شادی کے بعد عامر لیاقت کی پہلی شادی ختم ہوگئی تھی اور ان کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ نے دسمبر 2020 میں طلاق کی تصدیق کی تھی۔

سیدہ بشریٰ نے بتایا تھا کہ دوسری شادی کے بعد عامر لیاقت نے انہیں طلاق دے دی تھی، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ انہیں کب طلاق ہوئی۔

تبصرے (2) بند ہیں

Kamran Maqbool Feb 10, 2022 05:00pm
پہلی بیوی کو دوسری کےلیے چھوڑا دوسری کو تیسری کےلیے اب تیسری کو کب چھوڑنا ہے جناب
Syed Nazim Feb 11, 2022 05:58am
In Pakistan you wont find a single politician who is not satisfied with a single wife.

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024