• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

طوبی انور نے عامر لیاقت سے خلع لے لی

شائع February 9, 2022
طوبی نے لوگوں سے پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل بھی کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
طوبی نے لوگوں سے پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل بھی کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ و ماڈل طوبی انور نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان و اسکالر عامر لیاقت حسین سے خلع لے لی۔

سیدہ طوبیٰ انور نے اپنی ٹوئٹ اور انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کے قریبی رشتے دار اور دوست جانتے ہیں کہ انہوں نے 14 ماہ قبل ہی شوہر سے علیحدگی اختیار کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت نے دوسری اہلیہ طوبیٰ سے طلاق کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا

اداکارہ نے شوہر سے علیحدگی کا سبب بتائے بغیر بتایا کہ انہیں صلح کی کوئی صورت نظر نہیں آئی، جس کے بعد انہوں نے مجبور ہوکر خلع لی۔

دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی مگر اس کی تصدیق نومبر 2019 میں کی تھی—فائل فوٹو: ٹوئٹر
دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی مگر اس کی تصدیق نومبر 2019 میں کی تھی—فائل فوٹو: ٹوئٹر

طوبیٰ انور نے میڈیا اور مداحوں سے اپیل کی کہ ان کے مشکل وقت کا بھرم رکھ کر ان کی پرائیویسی کا بھی خیال رکھا جائے۔

سیدہ طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ مشکل وقت ہے مگر انہیں یقین ہےکہ خدا ہر کسی کے لیے ہمیشہ اچھے ہی فیصلے کرتے ہیں۔

طوبیٰ انور کی جانب سے عامر لیاقت سے خلع کی تصدیق کی پوسٹس پر کئی شوبز شخصیات، صحافیوں اور مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: ’طوبیٰ اب بھی میری بیوی ہے‘، طلاق کی افواہوں پر عامر لیاقت کا ردعمل

عامر لیاقت نے ماڈل و اداکارہ طوبی عامر سے 2018 میں شادی کی تھی، دونوں کی شادی کا معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب کہ عامر لیاقت حسین نے انتخابات کے دوران کاغذات نامزدگی میں دوسری اہلیہ کا ذکر کیا تھا۔

خود سے کئی سال کم عمر اور بیٹی کی عمر جتنی لڑکی سے شادی کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا جب کہ ان کے بچوں نے بھی انہیں طعنے دیے تھے۔

دوسری شادی کے بعد عامر لیاقت کی پہلی شادی ختم ہوگئی تھی اور ان کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ نے دسمبر 2020 میں طلاق کی تصدیق کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

سیدہ بشریٰ نے بتایا تھا کہ دوسری شادی کے بعد عامر لیاقت نے انہیں طلاق دے دی تھی، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ انہیں کب طلاق ہوئی۔

طوبی انور اور عامر لیاقت حسین کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی خبریں گزشتہ برس کے آغاز میں شروع ہوئی تھیں مگر پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے طلاق کی خبروں کو مسترد کردیا تھا۔

اب طوبی انور نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے عدالت کے ذریعے خلع لے لی مگر انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے کب خلع لی، تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ ان کے درمیان 14 ماہ قبل یعنی 2020 کے اختتام پر علیحدگی ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024