• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

بیٹے کی خواہشمند خاتون نے جعلی عامل کے کہنے پر سر میں کیل ٹھونک لی

شائع February 9, 2022
خاتون کی تین بیٹیاں ہیں اور وہ بیٹے کی خواہشمند ہے— فوٹو: سراج الدین
خاتون کی تین بیٹیاں ہیں اور وہ بیٹے کی خواہشمند ہے— فوٹو: سراج الدین

پشاور میں لڑکے کو جنم دینے کی خواشمند خاتون نے جعلی عامل کی باتوں میں آ کر سر میں کیل ٹھونک لی جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پشاور پولیس نے منگل کو واقعے کا اس وقت نوٹس لیا جب ایک خاتون نے لڑکے کو جنم دینے کے لیے مبینہ طور پر ایک جعلی عامل کی باتوں میں آ کر اپنے سر میں کیل ٹھونک لی جس کی وجہ سے اسے ہسپتال منتقل کرنا پڑ گیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب: جعلی عامل کے کہنے پر والدین نے ڈیڑھ سالہ بیٹی کا گلا کاٹ دیا

سوشل میڈیا پر خاتون کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد پشاور پولیس کے سربراہ عباس احسن نے واقعے کا نوٹس لیا اور ایس پی سٹی عتیق شاہ کو متاثرہ خاتون اور جعلی عامل کا سراغ لگانے کی ہدایت کی۔

پشاور کے سی سی پی او کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ایس ایس پی شاہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچے جہاں خاتون کا علاج کیا گیا اور ہسپتال انتظامیہ سے ملاقات کی تاکہ متاثرہ خاتون کے اینٹری ڈیٹا کو دیکھا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر انٹری ڈیٹا سے متاثرہ کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

اس سے قبل سی سی پی او عباس احسن نے کہا کہ جعلی پیر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس نے ایک معصوم عورت کی جان سے کھیلا اور ایک لڑکے کی پیدائش کا جھوٹا وعدہ کر کے اس کے سر میں کیل ٹھونک دی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم اس بات کی بھی تحقیقات کرے گی کہ خاتون کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے اس واقعے کی اطلاع پولیس کو کیوں نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی عاملہ نے دَم کے بہانے لڑکے کو دہکتے کوئلے پر بٹھادیا

دریں اثنا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر حیدر سلیمان نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کو جب لایا گیا تو ان کے سر سے خون بہہ رہا تھا اور انہیں آپریشن تھیٹر لے جانے سے پہلے ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ خاتون کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے کی ایک خاتون نے ایسا ہی کیا(سر میں کیل ٹھکوائی) اور لڑکے کو جنم دیا حالانکہ الٹراساؤنڈ نے پیدا ہونے والے کی جنس لڑکی ظاہر کی تھی۔

ڈاکٹر کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا کسی شخص نے خاتون کے سر میں کیل ٹھونکی یا اس نے خود ہی ایسا کیا تھا۔

ڈاکٹر سلیمان کا کہنا تھا کہ کیل متاثرہ خاتون کی کھوپڑی کے اندر تک گھس گئی ہے، وہ اپنے گھر پر تھی اور بے ہوش ہو گئی تھی جبکہ گھر پر بھی خاتون کے سر سے کیل نکالنے کی کوششیں کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: ہم کیوں نہیں سمجھتے کہ بیٹیاں پرایا نہیں اپنا دھن ہیں!

انہوں نے کہا کہ گھر کے افراد نے اسے نکانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے تاہم ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کے بعد اسے کامیابی سے نکال لیا۔

ہسپتال کے عملے نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ان کی تحقیقات کے مطابق خاتون تین بیٹیوں کی ماں ہے اور مبینہ طور پر اس کے شوہر نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے چوتھی لڑکی کو جنم دیا تو وہ اسے چھوڑ دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خاتون تین ماہ کی حاملہ ہے اور اپنے شوہر کے خوف کی وجہ سے وہ جعلی عامل کے پاس چلی گئی جس نے اسے تعویز، تلاوت کے لیے کچھ چیزیں اور ایک کیل دی۔

عملے نے مزید بتایا کہ متاثرہ خاتون نے گھر آ کر سر میں کیل ٹھونک لی، جب وہ درد سے چیخنے لگی تو گھر والوں نے وجہ دریافت کی اور اسے ہسپتال منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی عامل نے 60 سالہ شخص کو زندہ جلا دیا

عملے نے متاثرہ خاتون کے حوالے سے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے ہونے والے بچے کی جنس جاننے کے لیے کچھ عرصے کے بعد الٹراساؤنڈ بھی کروائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024