• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شاہ رخ کی جانب سے لتا کیلئے دعا پڑھنے کو بھارتی غلط سمجھ بیٹھے

شائع February 7, 2022
اداکار پر سب سے پہلے انتہاپسند سیاستدانوں نے تنقید شروع کی—اسکرین شاٹ
اداکار پر سب سے پہلے انتہاپسند سیاستدانوں نے تنقید شروع کی—اسکرین شاٹ

بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی جانب سے لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات کے دوران ان کے لیے پڑھی جانے والی دعا کو بھارتی غلط سمجھ کر ان پر تنقید کرنے لگے۔

لتا منگیشکر 6 فروری کی صبح 92 برس کی عمر میں ایک ماہ تک زیر علاج رہنے کے بعد چل بسی تھیں، ان کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار کی آخری رسومات کے دوران ’گلاسز‘ پہننے پر شاہ رخ پر تنقید

لتا منگیشکر کی آخری رسومات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی سیاستدانوں، کھلاڑیوں و اداکاروں نے لیجنڈری گلوکارہ کو اپنے اپنے مذہبی عقائد کے تحت خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لیے دعائیں کیں۔

دیگر شخصیات کی طرح بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے بھی اپنے عقائد کے مطابق لتا منگیشکر کے جسد خاکی کے پاس جاکر ان کے لیے دعا پڑھ کر پھونک ماری تو لوگوں نے انہیں غلط سمجھا اور انتہاپسندوں نے بات پھیلائی کہ مسلمان اداکار نے لتا منگیشکر کی آخری رسومات کے دوران تھوکا تھا۔

شاہ رخ خان کے ہمراہ ان کی منیجر پوجا دادلانی بھی آخری رسومات میں شریک ہوئی تھیں اور انہوں نے بھی لیجنڈری گلوکارہ کے لیے دعا کی مگر انہوں نے اداکار کی طرح دعا کے بعد پھونکا نہیں جس کی وجہ سے ان پر تنقید نہیں کی گئی۔

شاہ رخ خان کی جانب سے دعا پڑھ پھونکنے کو زیادہ تر لوگوں نے غلط سمجھا اور کہا کہ بولی وڈ اداکار نے نفرت میں وہاں تھوکا۔

تاہم بعد ازاں متعدد بھارتی ویب سائٹس، ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پیجز نے لوگوں کی غلطی کی تصحیح کرتے ہوئے شاہ رخ خان سے متعلق خبریں شائع کرکے عوام کو بتایا کہ دراصل اداکار نے دعا پڑھ کر اسے پھونکا، جسے بعض لوگ غلط سمجھ رہے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز اور انڈیا ٹوڈے سمیت دیگر شوبز ویب سائٹس نے بھی شاہ رخ خان کی جانب سے دعا پڑٖھ کر اسے پھونکنے کی خبریں شائع کرکے لوگوں کا ابہام دور کیا۔

لتا منگیشکر کی آخری رسومات کے دوران شاہ رخ خان پر تنقید کے بعد ان کے حامیوں نے بھی ان کی سپورٹ میں ٹوئٹس کیں اور ان کا نام بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ شاہ رخ خان کو کسی اداکار کی آخری رسومات میں شرکت پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو۔

گزشتہ برس جب وہ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی آخری رسومات میں کالا چشمہ پہن کر شریک ہوئے تھے تو بھی ان پر تنقید کی گئی تھی۔

شاہ رخ خان کو دلیپ کمار کی آخری رسومات میں بھی کالا چشمہ پہن کر آنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا—فائل فوٹو: ٹوئٹر
شاہ رخ خان کو دلیپ کمار کی آخری رسومات میں بھی کالا چشمہ پہن کر آنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا—فائل فوٹو: ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024