• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

واٹس ایپ میں میسجز ڈیلیٹ کرنے کا فیچر پہلے سے زیادہ بہتر

شائع February 3, 2022
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

واٹس ایپ میں غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو دوسروں کی ونڈو سے ڈیلٹ کرنے کا فیچر کافی عرصے سے دستیاب ہے۔

مگر ڈیلیٹ فار ایوری ون نامی اس فیچر میں ایک خامی ہے اور وہ یہ ہے کہ بھیجے جانے والے میسج کو محدود وقت میسج ڈیلیٹ نہ کیا جائے تو پھر کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

یعنی بھیجنے والے کے پاس اس پیغام کو غائب کرنے کے لیے ایک گھنٹہ 8 منٹ اور 16 سیکنڈز ہوتے ہیں، اس کے بعد سب کے لیے میسج ڈیلیٹ نہیں ہوتا۔

مگر کمپنی نے اب اس خامی کو دور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WaBetaInfo کے مطابق میسجنگ ایپ میں ڈیلیٹ فار ایوری ون کے لیے وقت کی حد کو بڑھایا جارہا ہے۔

ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں ایک نئی اپ ڈیٹ کی گئی ہے جس کے بعد میسج ڈیلیٹ کرنے کی مہلت 2 دن 12 گھنٹے یا 36 گھنٹے ہوجائے گی۔

اس سے پہلے کہا جارہا تھا کہ کمپنی کی جانب سے ڈیلیٹ کرنے کی مہلت کو 7 دن تک بڑھایا جارہا ہے مگر بظاہر اس پر کام نہیں کیا گیا بلکہ 36 گھنٹوں کا دورانیہ طے کیا جارہا ہے۔

مگر یہ سہولت بیٹا ورژن سے باہر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگی اس بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ نے 2017 میں اس فیچر کو متعارف کرایا تھا اور اس وقت میسج کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے 7 منٹ کا وقت دیا گیا تھا۔

بعد ازاں 2018 میں یہ وقت ایک گھنٹۃ 8 منٹ 16 سیکنڈ کردیا گیا تھا۔

اب اس فیچر کو متعارف ہونے کے 4 سال بعد وقت کی حد کو ختم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیلیگرام اور انسٹاگرام میں پرانی بات چیت کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے کوئی ٹائم لمٹ نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024