• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یوٹیوب ایپ میں آنے والی یہ تبدیلی آپ کو ضرور پسند آئے گی

شائع February 2, 2022
— فوٹو بشکریہ دی ورج
— فوٹو بشکریہ دی ورج

دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب نے موبائل ایپس کے لیے تبدیل شدہ انٹرفیس کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

بنیادی طور پر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے یوٹیوب ایپس میں فل اسکرین موڈ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پہلے موبائل پر فل اسکرین موڈ پر ویڈیو دیکھتے ہوئے آپ کو اسے لائیک یا ڈس لایک کرنے کے لیے باہر نکلنا پڑتا تھا، یا ویڈیو شیئر یا پلے لسٹ میں ایڈ کرنے کے لیے بھی ایسا کرنا پڑتا تھا۔

یعنی کنٹرول تک رسائی کے لیے ویڈیو کو دیکھتے ہوئے اسے دوبارہ چھوٹا کرنا پڑتا تھا جو کئی بار جھنجلاہٹ کا باعث بنتا تھا۔

مگر اب یوٹیوب کے نئے انٹرفیس میں یہ تمام کنٹرولز فل اسکرین میں ہی دستیاب ہوں گے اور ان کو استعمال کرنے کے لیے بس اسکرین پر ایک بار کلک کرنا ہوگا جس کے بعد وہ نیچے ظاہر ہوجائیں گے۔

اور کنٹرولز کو استعمال کرتے ہوئے ویڈیو بھی رکے گی نہیں۔

ان نئے کنٹرولز سے کمنٹس سیکشن تک رسائی بھی آسان ہوجائے گی اور پورٹریٹ موڈ پر جاکر کمنٹس اسکرول کرنے کی زحمت نہیں کرنا پڑے گی۔

فوٹو بشکریہ دی ورج
فوٹو بشکریہ دی ورج

بس کمنٹس بٹن پر کلک کرنا ہوگا جس کے بعد ویڈیو کے دائیں جانب کمنٹس سیکشن آجائے گا جس میں ویڈیو دیکھتے ہوئے اسکرولنگ کی جاسکتی ہے۔

گوگل کے مطابق یوٹیوب کے نئے یوزر انٹرفیس کو متعارف کرانے کا سلسلہ 31 جنوری سے شروع ہوگیا ہے اور جلد تمام صارفین کے پاس دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024