• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ٹیکنو کا ایک اور کم قیمت اسمارٹ فون اسپارک 8 سی

شائع January 31, 2022
اسپارک 8 سی — فوٹو بشکریہ ٹیکنو
اسپارک 8 سی — فوٹو بشکریہ ٹیکنو

ٹیکنو کا ایک اور کم قیمت اسمارٹ فون اسپارک 8 سی متعارف کرا دیا گیا ہے۔

اس انٹری لیول فون میں بڑی اسکرین اور 64 جی بی اسٹوریج نمایاں فیچرز ہیں۔

افریقی ملک نائیجریا میں اسپارک 8 سی کو سب سے پہلے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس میں 6.6 انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون میں فنگرپرنٹ اسکینر بیک پر موجود ہے جس کے ساتھ ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے۔

اس سیٹ اپ کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ دوسرے فون کی تفصیل تو ظاہر نہیں کی گئی مگر وہ ممکنہ طور پر 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرا ہے۔

فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

اسی طرح 2 سے 3 جی بی ریم میموری فیوژن فیچر کے ساتھ ہے یعنی ریم کی گنجائش میں ورچوئل اضافہ ہوسکے گا، مگر یہ کتنا ہوگا یہ نہیں بتایا گیا۔

فوٹو بشکریہ ٹیکنو
فوٹو بشکریہ ٹیکنو

اسٹوریج 64 جی بی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری فون کا حصہ ہے۔

یہ فون 4 رنگوں میں دستیاب ہوگا مگر فی الحال کمپنی کی جانب سے قیمت اور دستیابی کی تاریخ کے بارے میں اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024