• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

اینڈرائیڈ فون پر سست انٹرنیٹ سے پریشان؟ تو مسئلے کا آسان حل جانیں

شائع January 31, 2022
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اپنے اینڈرائیڈ فونز میں ویب براؤزنگ کے لیے فائر فوکس استعمال کرتے ہیں، سام سنگ انٹرنیٹ یا گوگل، کئی بار ایسا لگتا ہے کہ انٹرنیٹ کنکشن اچھا ہونے پر بھی ڈیوائس کی اسپیڈ کم ہے۔

اگر اکثر براؤزر پر پیج لوڈنگ میں کافی وقت لگتا ہے تو اس مسئلے کی ممکنہ وجہ ڈیٹا ہوسکتی ہے۔

لگ بھگ سب کو معلوم ہے کہ ہر وقت جس پر آپ وزٹ کرتے ہیں، ڈیٹا اکٹھا کرتی ہے، جو اکثر اوقات مددگار ثابت ہوتا ہے۔

مثال کے طور پر اس صورت میں اکثر وزٹ کی جانے والی ویب سائٹس براؤزر پر تیزی سے لوڈ ہوتی ہیں۔

مگر اس ڈیٹا پر زیادہ وقت تک توجہ نہ دی جائے تو یہ کوکیز اور کیشے کی بھرمار مکا باعث بنتا ہے جس سے براؤزنگ کی رفتار سست ہوجاتی ہے۔

اسی طرح ویب سائٹس کوکیز کو آپ کی براؤزنگ ہسٹری ٹریک کرنے کے لیے بھی استعمال کرسکتی ہیں اور اس ڈیٹا کو وہ ٹارگٹڈ اشتہارات کے لیے استعمال کرتی ہیں۔

تو بہتر ہے کہ اس ڈیٹا کی صفائی کا معمول طے کرلیں اور ہر 10 سے 15 روز میں ایسا کرلیں۔

اس کا طریقہ کار جان لیں۔

گوگل کروم

اینڈرائیڈ ڈیوائس میں گوگل کروم کو اوپن کرکے تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں اور وہاں سے ہسٹری اور پھر کلیئر براؤزنگ ڈیٹا کے آپشن پر جائیں۔

اس کے علاوہ کرمو سیٹنگز مینیو پر پرائیویسی اینڈ سیکیورٹی پر کلک کریں اور وہاں سے براؤزنگ ڈیٹا کلیئر کریں۔

کروم میں بیسک اور ایڈوانسڈ سیٹنگز کی سہولت بھی موجود ہے جن کا مقصد براؤزنگ ہسٹری، کوکیز اور سائٹ ڈیٹا اور کیشڈ امیجز اور فائلز کو کلیئر کیا جاسکتا ہے۔

اس کے لیے آپ گزشتہ 24 گھنٹے سے گزشتہ 4 ہفتوں کی ہسٹری کو کلیئر کرنے کے ٹائم رینج آپشن کو بھی سیلکیٹ کرسکتے ہیں۔

سام سنگ انٹرنیٹ

گوگل کروم کے برعکس سام سنگ کے براؤزر میں کیشے اور کوکیز ڈیٹا کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے فون کی سیٹنگز ایپ میں جانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس مقصد کے لیے سیٹنگز کو اوپن کرکے ایپس پر جائیں اور وہاں سام سنگ انٹرنیٹ پر کلک کرکے اسٹوریج کے آپشن کا انتخاب کریں۔

اسٹوریج میں نیچے اسکرول کرنے پر کلیئر کیشے اور کلیئر ڈیٹا کے الگ الگ آپشنز نظر آئیں گے۔

کلیئر کیشے پر کلک کرنے سے اس کی تو فوری صفائی ہوجائے گی مگر کلیئر ڈیٹا کے انتخاب پر ایک پروموٹ ایپ کے تمام ڈیٹا کے ڈیلیٹ ہونے سے خبردار کرے گا، جس میں فائلز، سیٹنگز، اکاؤنٹس اور ڈیٹا بیسز شامل ہیں۔

یعنی یہ صرف کوکیز تک محدود نہیں بلکہ ہر قسم کے ڈیٹا کو صاف کرتا ہے اور براؤزر بالکل نیا ہوجاتا ہے۔

فائر فوکس

گوگل کروم کی طرح فائر فوکس کی اینڈرائیڈ ایپ میں ڈیٹا کی صفائی کے لیے اسے اوپن کریں۔

وہاں تھری ڈاٹ مینیو پر جاکر سیٹنگز اور وہاں نیچے اسکرول کرتے ہوئے ڈیلیٹ براؤزنگ ڈیٹا کا انتخاب کریں۔

فائر فوکس سب سے زیادہ آپشن فراہم کرنے والا براؤزر ہے جس کے ڈیلیٹ براؤزنگ ڈیٹا مینیو میں اس وقت اوپن ٹٰبز، براؤزنگ ہسٹری، سائٹ ڈیٹا، سائٹ پرمیشنز اور ڈاؤن فولڈز کے ساتھ کوکیز اور کیشے کو ڈیلیٹ کرنے کے آپشنز ہوتے ہیں۔

ایک اور آپشن ڈیلیٹ براؤزنگ ڈیٹا آن کوئٹ ہے یعنی جب بھی براؤزر استعمال کرنے کے بعد بند کریں گے تو ڈیٹا صاف ہوجائے گا، یہ آپشن بھی سیٹںگز میں موجود ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024