• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

آنر ایک اور میجک اسمارٹ فون 28 فروری کو پیش کرنے کے لیے تیار

شائع January 30, 2022
— فوٹو بشکریہ گیز چائنا
— فوٹو بشکریہ گیز چائنا

موبائل فونز کا سب سے بڑا ایونٹ موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈبلیو سی) اسپین کے شہر بارسلونا میں 28 فروری سے ہوگا۔

28 فروری سے 3 مارچ تک جاری رہنے والی موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر آنر کی جانب سے گلوبل لانچ ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

28 فروری کو اس ایونٹ میں آنر کی جانب سے ایک میجک اسمارٹ فون پیش کیا جائے گا۔

اس ایونٹ کو پاور آف میجک کا نام دیا گیا ہے جو اس کمپنی کے میجک اسمارٹ فون سیریز کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

ابھی یہ تو واضح نہیں کہ کمپنی کی جانب سے ایونٹ میں کونسا فون متعارف کرایا جاتا ہے۔

وہ کمپنی کا پہلا فولڈ ایبل فون میجک وی بھی ہوسکتا ہے جس کو جنوری 2022 کے آغاز میں چین میں متعارف کرایا گیا تھا مگر ابھی دیگر ممالک میں دستیاب نہیں۔

اس سے ہٹ کر کوئی نیا میجک فون بھی ایونٹ میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب ہواوے سے الگ ہونے والے برانڈ نے چین میں تیسری بڑی کمپنی بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ویوو اور اوپو بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے جبکہ حیران کن طور پر شیاؤمی چین سے باہر تو بہت مقبول برانڈ ہے مگر اپنے ملک میں وہ چوتھے نمبر پر رہا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024