• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ٹیکنو نے ایک اور کم قیمت اسمارٹ فون پوپ 5 ایکس متعارف کرادیا

شائع January 27, 2022
پوپ 5 ایکس — فوٹو بشکریہ ٹیکنو
پوپ 5 ایکس — فوٹو بشکریہ ٹیکنو

ٹیکنو نے حال ہی میں پوپ 5 پرو متعارف کرایا تھا اور اب اس سیریز کا ایک اور سستا اسمارٹ فون پیش کردیا ہے۔

ٹیکنو پوپ 5 ایکس کو سب سے پہلے میکسیکو میں متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ کواڈ کور پراسیسر سے لیس فون ہے جس میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا گو ایڈیشن استعمال کیا گیا ہے۔

اینڈرائیڈ گو ایڈیشن میں گوگل ایپس انٹرنیٹ ڈیٹا کا استعمال کرتی ہیں اور سست انٹرنیٹ پر بھی تیز کام کرتی ہیں۔

فون کے اندر 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جبکہ فنگر پرنٹ اسکینر کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ ٹیکنو
فوٹو بشکریہ ٹیکنو

فون کے فرنٹ پر 6.5 انچ کا ایچ ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 5 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

پوپ 5 ایکس میں 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمرے موجود ہیں۔

اس سیٹ کا مین کیمرا 8 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 کیو وی جی اے کیمرے دیئے گئے ہیں۔

اس فون کی قیمت 115 ڈالرز رکھی گئی ہے اور فی الحال کمپنی نے دیگر ممالک میں اس کی دستیابی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024