• KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:04am Sunrise 6:29am
  • KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:04am Sunrise 6:29am

ریڈمی نوٹ 11 سیریز کے فونز کو چین سے باہر متعارف کرا دیا گیا

شائع January 26, 2022
— فوٹو بشکریہ ریڈمی
— فوٹو بشکریہ ریڈمی

شیاؤمی کی ذیلی کمپنی نے اپنے نئے فلیگ شپ ریڈمی نوٹ 11 سیریز کے 3 فونز اکتوبر 2021 میں چین میں متعارف کرا ئے تھے۔

اب ریڈمی نوٹ11، 11 پرو۔ 11 پرو (5 جی) اور 11 ایس کو عالمی سطح پر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

لیکن عالمی سطح پر نوٹ 11 پرو پلس کو پیش کرنے کا اعلان نہیں کیا گیا بلکہ اس کی جگہ نوٹ 11 ایس کے نام سے نیا فون پیش کیا گیا۔

ریڈمی نوٹ 11 اور نوٹ 11 ایس

فوٹو بشکریہ ریڈمی
فوٹو بشکریہ ریڈمی

ان دونوں فونز میں پرو ماڈلز کے کچھ فیچرز تو موجود ہے ہی مگر اس کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے سے بھی کافی ملتے جلتے ہیں۔

دونوں فونز میں 6.53 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ اسکرین کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس 3 پروٹیکشن فراہم کی گئی ہے اور ہاں یہ سپلیش ریزیزٹنس فونز ہیں۔

نوٹ 11 ایس میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 96 جبکہ نوٹ 11 میں اسنیپ ڈراگون 680 پراسیسر موجود ہے۔

فونز میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹںگ سسٹم کا امتزاج ایم آئی یو آئی 13 سے کیا گیا جبکہ نوٹ 11 میں 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن ہوں گے، 11 ایس میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں۔

دونوں فونز میں ڈوئل سم ٹرے میں مائیکرو ایس کارڈ سلاٹ موجود ہے جس سے اسٹوریج میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

دونوں میں فنگرپرنٹ ریڈر سائیڈ میں ہے جبکہ فرنٹ کیمروں کو بائیو میٹرک ان لاک کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، نوٹ 11 ایس میں 16 جبکہ نوٹ 11 میں 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے۔

اس کے علاوہ آئی آر بلاسٹرز، این ایف سی، ڈوئل اسپیکرز اور ہیڈفون جیکس دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں۔

دونوں فونز میں 5000 ایم ا ایچ بیٹری ہے جن کے ساتھ 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے اور یہ 58 منٹ میں 200 فیصد چارج ہوجاتے ہیں۔

بیک کیمرا سیٹ اپ وہ شعبہ ہے جس میں دونوں فونز میں نمایاں فرق موجود ہے۔

نوٹ 11 — فوٹو بشکریہ ریڈمی
نوٹ 11 — فوٹو بشکریہ ریڈمی

نوٹ 11 میں بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں۔

11 ایس میں مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جبکہ باقی کیمرے نوٹ 11 جیسے ہی ہیں۔

نوٹ 11 ایس — فوٹو بشکریہ ریڈمی
نوٹ 11 ایس — فوٹو بشکریہ ریڈمی

یہ دونوں فونز جنوری کے آخر تک مختلف ممالک میں دستیاب ہوں گے اور فروری میں زیادہ مارکیٹس میں انہیں پیش کیا جائے گا۔

نوٹ 11 کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کا ماڈل 180 ڈالرز (31 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 230 ڈالرز (40 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

نوٹ 11 ایس کا 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ورژن 250 ڈالرز (44 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 300 ڈالرز (52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

نوٹ 11 پرو اور 11 پرو 5 جی

فوٹو بشکریہ ریڈمی
فوٹو بشکریہ ریڈمی

نوٹ 11 پرو (4 جی) اور نوٹ 11 پرو 5 جی کافی حد تک چین میں پیش کیے گئے پرو ماڈل جیسے ہی ہیں۔

11 پرو 5 جی میں اسنیپ ڈراگون 695 پراسیسر موجود ہے جبکہ 11 پرو 4 جی میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 96 پراسیسر موجود ہے۔

دونوں میں 6.67 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ گوریلا گلاس 5 پروٹیکشن اور ڈسٹ اینڈ سپلیش ریزیزٹنس فیچرز بھی اس کا حصہ ہیں۔

دونوں ماڈلز کے ساتھ 6 سے 8 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے، مگر ایس ڈی کارڈ استعمال کرنے پر ڈوئل سم سپورٹ دستیاب نہیں ہوگی کیونکہ تیسری سلاٹ ہی نہیں۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ایم آئی یو آئی 13 سے کیا گیا ہے۔

فونز کے بیک پر 108 میگا پکسل کا مین کیمرا موجود ہے جو 3 ایکس زومنگ سپورٹ کرتا ہے، اس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں، 4 جی ماڈل میں 2 میگا پکسل ڈٰپتھ سنسر کیمرا بھی دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ریڈمی
فوٹو بشکریہ ریڈمی

دونوں کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں موجود ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر کو بھی اسکرین کے اندر نصب کیا گیا ہے۔

ہیڈفون جیک اور ڈوئل اسپیکرز والے ان فونز میں 5000 ایم اے ایچ بیٹریاں موجود ہیں جن کے ساتھ 67 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ چارجر بھی باکس میں موجود ہوں گے۔

یہ دونوں فروری میں صارفین کو دستیاب ہوں گے، نوٹ 11 پرو 4 جی کے 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 300 ڈالرز (52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 350 ڈالرز (61 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

پرو 5 جی فون کی قیمت 330 ڈالرز (58 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 380 ڈالرز (67 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024