• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پامیلا اینڈرسن کی چھٹی شادی بھی طلاق پر ختم

شائع January 22, 2022
پامیلا اینڈرسن نے پانچ مرد حضرات سے 6 بار شادی کی —فائل فوٹو: انسٹاگرام
پامیلا اینڈرسن نے پانچ مرد حضرات سے 6 بار شادی کی —فائل فوٹو: انسٹاگرام

کینیڈین نژاد امریکی ہولی وڈ اداکارہ 54 سالہ پامیلا اینڈرسن کی چھٹی شادی بھی ایک سال چلنے کے بعد طلاق پر ختم ہوگئی۔

شوبز ویب سائٹ ’پیج سکس‘ نے اپنی رپورٹ کے مطابق پامیلا ایںڈرسن نے کچھ دن قبل کینیڈا کی عدالت میں شوہر سے طلاق لینے کے لیے درخواست دائر کی تھی، جنہیں طلاق کی ڈگری جاری کردی گئی۔

اسی حوالے سے شوبز ویب سائٹ ’رولنگ اسٹون‘ نے بتایا کہ پامیلا ایںڈرسن نے ڈین ہے ہرسٹ کے ساتھ ایک سال تک شادی شدہ زندگی گزاری اور ان کے درمیان کچھ عرصہ قبل ہی اختلافات ہونا شروع ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پامیلا اینڈرسن نے شوہر کی جانب سے ہر وقت نشے میں دھت رہنے اور ہر وقت مار پیٹ کرنے کی عادتوں کی وجہ سے علیحدگی اختیار کی۔

پامیلا اینڈرسن نے ڈین ہے ہرسٹ سے گزشتہ برس جنوری کے آغاز میں خفیہ طور پر شادی کی تھی۔

اداکارہ نے تیسرے شوہر سے دو بار شادی کی—فائل فوٹو: اے پی
اداکارہ نے تیسرے شوہر سے دو بار شادی کی—فائل فوٹو: اے پی

ڈین ہے ہرسٹ کا تعلق بھی پامیلا اینڈرسن کے آبائی علاقے سے ہے اور وہ کئی سال تک اداکارہ کے سیکیورٹی گارڈ بھی رہے۔

اداکارہ نے اپنے ہی سیکیورٹی گارڈ سے شادی سے قبل چار افراد سے پانچ بار شادیاں کیں اور ان کی تمام شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں اور سب شوہروں سے انہوں نے خود طلاقیں لیں۔

پامیلا اینڈرسن نے اب تک مجموعی طور پر پانچ مرد حضرات سے 6 شادیاں کیں اور ان کی پانچویں شادی محض دو ہفتے ہی چل سکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 12 دن بعد ہی پامیلا اینڈرسن کی پانچویں شادی کا بھی طلاق پر اختتام

اداکارہ نے جون 2020 میں خود سے زائدالعمر دیرینہ دوست جان پیٹرس سے شادی کی تھی مگر فروری 2020 میں ہی ان سے طلاق لے لی تھی۔

پامیلا اینڈرسن نے پہلی شادی فلمی کیریئر کے آغاز کے بعد 1996 میں کی اور انہیں پہلے شوہر سے 2 بچے بھی ہیں جن کی عمریں 26 سے 25 سال ہیں۔

اداکارہ کے دیگر افراد سے تعلقات بھی رہے—فائل فوٹو: اے پی
اداکارہ کے دیگر افراد سے تعلقات بھی رہے—فائل فوٹو: اے پی

انہوں نے 2001 میں دوسری شادی کی جو پہلی شادی سے بھی کم عرصہ چلی اور ان کی دوسری شادی بھی 2003 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

پامیلا اینڈرسن نے پہلے شوہر سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش بھی کی اور ان کے ساتھ کچھ وقت تک تعلقات میں رہیں مگر بات نہ بن پانے پر انہوں نے تیسری شادی 2007 میں کی جو ایک سال بعد 2008 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

اداکارہ نے نے کچھ وقت تنہائی میں گزارنے کے بعد 2013 میں اپنے تیسرے شوہر سے دوبارہ اور چوتھی بار شادی کی جو 2015 تک چلی۔

چار شادیوں کی ناکامی کے بعد پامیلا اینڈرسن نے 35 سالہ پرانے دوست فلم ساز 76 سالہ جان پیٹرس سے تعلقات استوار کرتے ہوئے ان سے 20 جنوری 2020 کو پانچویں شادی کی مگر 2 فروری 2020 کو ان سے طلاق لے لی تھی۔

خود سے زائدالعمر شخص سے طلاق لینے کے ایک سال بعد پامیلا اینڈرسن نے جنوری 2021 میں اپنے سیکیورٹی گارڈ سے چھٹی بار شادی کی تھی جو 20 جنوری 2022 کو طلاق پر ختم ہوئی۔

پامیلا اینڈرسن نے فلمی کیریئر کا آغاز 1991 کی فلم ’دی ٹیکنگ آف بیورلی ہلز‘ سے کیا تھا تاہم انہوں نے ماڈلنگ کا آغاز 1980 سے قبل ہی شروع کردیا تھا۔

کیریئر کے آغاز میں ہی پامیلا اینڈرسن کو بولڈ انداز اور خوبصورتی کی وجہ سے کافی شہرت ملی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ اس وقت کے معروف فیشن اور فحش میگزینز کے سرورق کی زینت بننے لگی تھیں۔

انہیں آج بھی متنازع اور بولڈ اداکارہ کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

اداکارہ کا سب سے بڑا بچہ 26 سال کا ہے —اسکرین شاٹ یوٹیوب ایلے میگزین
اداکارہ کا سب سے بڑا بچہ 26 سال کا ہے —اسکرین شاٹ یوٹیوب ایلے میگزین

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024