• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'ہم بابر اعظم کے عہد میں جی رہے ہیں'

شائع January 21, 2022
شائقین نے بابر اعظم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ا س اعزاز پر مبارکباد دی— فوٹو نشکریہ ٹوئٹر
شائقین نے بابر اعظم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ا س اعزاز پر مبارکباد دی— فوٹو نشکریہ ٹوئٹر

کرکٹ ہمیشہ سے ہی پاکستانی قوم کو جوڑنے کا ذریعہ رہا ہے اور ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کے بعد سے پوری قوم کا جوش و خروش عروج پر ہے۔

گزشتہ سال بہترین کھیل پیش کرنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہر سطح پر سراہے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ دنوں آئی سی سی نے اپنی بہترین ون ڈے اور ٹی20 ٹیم کا اعلان کیا جس کا کپتان قومی ٹیم کے قائد بابر اعظم کو مقرر کیا گیا۔

آئی سی سی نے 19جنوری کو ٹی20 ٹیم کا اعلان کیا تھا جس کی قیادت بابر اعظم کو سونپی گئی تھی جبکہ اس میں محمد رضوان اور شاہین آفریدی بھی شامل تھے۔

21 جنوری کو آئی سی سی نے سال کی بہترین ون ڈے ٹیم کا بھی اعلان کیا اور اس ٹیم کا قائد بھی بابر کو مقرر کیا گیا، ٹیم میں فخر زمان کا نام بھی شامل تھا۔

بابر اعظم کو کھیل کی عالمی گورننگ باڈی کی جانب سے سراہے جانے پر پاکستانی شاداں ہیں اور قومی ٹیم کے کپتان کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ہم بابر اعظم کے عہد میں جی رہے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے دونوں ٹیموں کا قائد بنائے جانے پر خوش ایک پاکستانی نے تاج بابر کے سر پر سجا دیا۔

ایک صارف نے نشاندہی کی کہ بابر اعظم پہلے پاکستانی ہیں جنہیں آئی سی سی کی سال کی بہترین ون ڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔

کچھ شائقین کرکٹ نے آئی سی سی ٹیم میں بھارتی ٹیم کے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑیوں کی زیادہ تعداد پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے ازراہ مذاق برنول کی تصویر لگائی اور کہا کہ آئی سی سی کی سال کی بہترین ٹیم دیکھنے کے بعد بھارت میں آج سب سے زیادہ استعمال ہونے والی چیز یہی ہے۔

تاہم اس فتح کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ کچھ صارفین نے ابھی سے رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ پر نظریں جما دی ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ آئی سی سی کی دہائی کی بہترین ٹیم میں کوئی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا اور اب آئی سی سی ٹیم میں تین کھلاڑی شامل ہیں۔

کچھ صارفین نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ ساتھ اوپننگ بلے باز فخر زمان کو بھی مبارکباد دی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024