• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

نکاح کے 10 ماہ بعد ٹک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے شادی کرلی

شائع January 19, 2022
دونوں نے 18 اور 19 جنوری کی درمیانی شب شادی کی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے 18 اور 19 جنوری کی درمیانی شب شادی کی—فوٹو: انسٹاگرام

سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے والے اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے نکاح کے تقریبا ایک سال بعد شادی کرلی۔

چوہدری ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب نے 4 اپریل 2021 کو نکاح کیا تھا مگر زیادہ تر لوگوں نے اس وقت سمجھا تھا کہ دونوں نے شادی کرلی۔

دونوں نے اس وقت نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے عروسی لباس میں بھی اپنی تصاویر شیئر کی تھیں، جس وجہ سے زیادہ تر افراد نے سمجھا کہ ان کی شادی ہوگئی۔

مگر نکاح کے تقریبا 10 ماہ بعد اب دونوں نے باضابطہ طور پر شادی کرلی اور دونوں نے انسٹاگرام سمیت ٹک ٹاک پر بھی اپنی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔

دونوں کی شادی تقریبات کا آغاز گزشتہ ہفتے کنول آفتاب کی سالگرہ کے بعد شروع ہوا اور چار دن قبل ان کی تقریبات پنجابی ثقافت کے تحت شروع ہوئیں۔

دونوں نے اپنے مایوں اور مہندی سمیت شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کی تھیں، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

دونوں کی مہندی تقریبات کی ڈانس ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں، جس میں دولہا اور دلہن سمیت ان کے ٹک ٹاکر دوست نے بھی پرفارمنس کی۔

دونوں کی شادی 18 اور 19 جنوری کی درمیانی شب ہوئی اور دونوں نے انسٹاگرام و ٹک ٹاک پر تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

شادی کے بندھن میں بندھنے پر ٹک ٹاکرز اور ان کے مداحوں نے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024