• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

محب مرزا کے والد کی وفات پر شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

شائع January 19, 2022
اداکار کے والد محسن مرزا 13 جنوری کو چل بسے—فوٹو: انسٹاگرام
اداکار کے والد محسن مرزا 13 جنوری کو چل بسے—فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار محب مرزا سے والد کی وفات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعائیں کی ہیں۔

محبت مرزا نے 18 جنوری کو طویل انسٹاگرام پوسٹ میں والد اور والدہ کی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ انہوں نے اپنا سب سے قریبی، محسن اور ہمدرد انسان کھو دیا۔

اداکار نے پوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ عام طور پر ذاتی زندگی کی معلومات سوشل میڈیا پر یا مداحوں سے شیئر نہیں کرتے مگر چوں کہ ان کے والد ان کے لیے راہ مشعل تھے اور وہ جو کچھ بھی ہیں، اپنے والد کی وجہ سے ہی ہیں، اس لیے وہ ان کی بعض باتیں دنیا کو بتانا چاہ رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ان کے والد اگرچہ قانون دان اور ہیومن ریسورس کے شعبوں میں ملازمت کرتے رہے مگر وہ اندر سے ایک آرٹسٹ تھے، انہیں نہ صرف شاعری سے لگاؤ تھا بلکہ وہ لائیو کنسرٹس کی طرح گنگنا کر لوگوں کو محظوظ کرنا بھی جانتے تھے۔

محب مرزا نے جذباتی پیغام لکھتے ہوئے لکھا کہ وہ دنیا میں جتنے بھی انسانوں کو جانتے ہیں، ان میں سب سے زیادہ مہربان، محسن، پیار کرنے والے اور بہترین انسان ان کے والد ہی تھے۔

انہوں نے والد کو حقیقی سپر اسٹار اور حقیقی آرٹسٹ قرار دیا اور لکھا کہ والد نے ان پر اپنی مرضی تھونپے بغیر انہیں آزاد زندگی گزارنے دی۔

اداکاروں نے محب مرزا کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا—اسکرین شاٹ
اداکاروں نے محب مرزا کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا—اسکرین شاٹ

انہوں نے پوسٹ میں والدہ نگہت محسن کی بھی تعریفیں کیں اور لکھا کہ انہوں نے ان کے والد محسن مرزا کا ساری عمر ساتھ دیا، دکھ اور سکھ میں ان کے ساتھ شریک رہیں مگر کبھی ان سے کوئی شکایت تک نہ کی۔

محب مرزا نے پوسٹ میں والد کی تدفین کو مشکل ترین لمحہ قرار دیا اور ساتھ ہی بتایا کہ ان کے والد نے آخری سانسیں پرسکون طور پر اپنی اہلیہ اور بیٹی کی بانہوں میں لیں۔

اداکار نے بتایا کہ ان کے والد محسن مرزا گزشتہ ہفتے 13 جنوری کو دنیائے فانی سے رخصت ہوئے، تاہم انہوں نے والد کے انتقال کی وجوہات بیان نہیں کیں۔

محب مرزا کے والد کی وفات کی پوسٹ پر متعدد شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے اداکار کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے والد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اداکار نے بتایا کہ ان کے والد گزشتہ ہفتے 13 جنوری کو دنیائے فانی سے رخصت ہوئے—اسکرین شاٹ
اداکار نے بتایا کہ ان کے والد گزشتہ ہفتے 13 جنوری کو دنیائے فانی سے رخصت ہوئے—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024