• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:34pm Maghrib 5:11pm
  • ISB: Asr 3:35pm Maghrib 5:13pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:34pm Maghrib 5:11pm
  • ISB: Asr 3:35pm Maghrib 5:13pm

اینڈرائیڈ فون کے بہترین سیکرٹ کوڈز سے واقف ہیں؟

شائع January 16, 2022
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

آج کل ہر کسی کے پاس موبائل فون موجود ہوتا ہے مگر بہت کم افراد کو علم ہے کہ چند مخصوص بٹن دبانے سے وہ اپنے موبائل کے چھپے ہوئے فنکشنز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

اس حوالے سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ میں مختلف کوڈز ہوتے ہیں، کچھ تو دونوں میں ایک ہی طرح کام کرتے ہیں جبکہ کچھ مخصوص ماڈلز کے لیے ہوتے ہیں۔

یہاں آپ ایسے ہی اینڈرائیڈ فونز کے خفیہ کوڈز جان سکتے ہیں جو آپ کے فون کو زیادہ بہتر طریقے سے استعمال کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

ڈیوائس شٹ ڈاؤن کریں

کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ عام طریقے سے فون کو لاگ آف کرنا ممکن نہیں ہوتا اور اسی لیے موبائل کمپنیاں بالخصوص سام سنگ فونز میں ایک خفیہ فیچر موجود ہے۔

اگر فون پاور بٹن سے بند نہیں ہورہا تو ایسا امکان ہوتا ہے کہ ڈیوائس کسی وائرس سے متاثر ہے یا بٹن میں خرابی ہے۔

اس مسئلے کی روک تھام کے لیے #7594##* کوڈ کو استعمال کیا جاسکتا ہے اور ہاں فون کو ری اسٹارٹ کرنا متعدد فونز کے سافٹ ویئر مسائل کا علاج ثابت ہوتا ہے۔

فون ری سیٹ کریں

کئی بار لوگ فون کا پن کوڈ بھول جاتے ہیں اور فیکٹری ری سیٹ کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ فیکٹری ری سیٹ فون کے سست ہونے پر اس کو دوبارہ ٹھیک کرسکتا ہے یا اسے فروخت کرنے سے پہلے ایسا کرنا ضروری ہوتا ہے۔

تو اس کے لیے 27673855# ڈائل کرنے سے مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

ڈیٹا اور ایس ایم ایس یوزایج چیک کرنا

ڈیٹا یا ایس ایم ایس یوز ایج چیک کرنے کے لیے *3282# کوڈ ڈائل کرنے سے موبائل اسکرین پر تفصیلات دیکھی جاسکتی ہیں۔

آئی ایم ای آئی نمبر دیکھنا

یہ کوڈ لگ بھگ سب کو معلوم ہوتا ہے مگر جو لاعلم ہیں وہ *#06# کرکے ڈیوائس کے آئی ایم ای آئی نمبر کو دیکھ سکتے ہیں۔

فون کی عام تفصیلات دیکھنا

وائی فائی سگنل، بیٹری یوزایج اور دیگر تفصیلات کے لیے ##4636## کوڈ سے مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

جنرل ٹیسٹ موڈ

فون کے مختلف آپریشنز جاننے کے لیے جنرل ٹیسٹ موڈ کی مدد لی جاسکتی ہے اور #0# اس میں مدد فراہم کرتا ہے۔

کیمرے کی تفصیلات

اگر کیمرے کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو ##34971539#9#* کوڈ سے مدد حاصل کریں۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024