• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

اداکارہ مینا طارق نے نکاح کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا

شائع January 14, 2022
اداکارہ نے دیرینہ دوست عمران شیخ سے نکاح کیا—فوٹو: ایس ایس فوٹوگرافی انسٹاگرام
اداکارہ نے دیرینہ دوست عمران شیخ سے نکاح کیا—فوٹو: ایس ایس فوٹوگرافی انسٹاگرام

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی نوجوان اداکارہ مینا طارق نے دیرینہ دوست عمران شیخ سے نکاح کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

مینا طارق کی شادی تقریبات کا آغاز دو دن قبل ہوا تھا اور گزشتہ روز ان کے مایوں کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

مینا طارق اور روبینہ اشرف نے بھی 13 جنوری کو مایوں کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: روبینہ اشرف کی بیٹی مینا طارق کی شادی تقریبات کا آغاز

مینا طارق کے مایوں کی تقریبات میں بہروز سبزواری سمیت متعدد سینیئر و جونیئر اداکار، فیشن سے وابستہ شخصیات سمیت ان کے رشتہ داروں نے بھی شرکت کی تھی۔

مایوں کے بعد اب مینا طارق کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں اور انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر شوبز شخصیات نے مبارک باد بھی پیش کی۔

مینا طارق اور عمران شیخ نے رشتے داروں اور شوبز شخصیات کی موجودگی میں 13 جنوری کی شام کو نکاح کیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مینا طارق اپنے شریک حیات عمران شیخ کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

عمران شیخ کا ذاتی تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے، تاہم انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ان کے اچھے خاصے تعلقات ہیں۔

نکاح کے بعد اب مینا طارق کی رخصتی ہوگی اور خیال کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ کے ولیمے کی تقریب بھی 16 جنوری تک ہوگی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024