• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

روبینہ اشرف کی بیٹی مینا طارق کی شادی تقریبات کا آغاز

شائع January 13, 2022
مینا طارق کو شوبز شخصیات نے مبارک باد پیش کی—فوٹو: انسٹاگرام
مینا طارق کو شوبز شخصیات نے مبارک باد پیش کی—فوٹو: انسٹاگرام

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی نوجوان اداکارہ مینا طارق کی شادی کی تقریبات کا بھی اغاز ہوگیا، ان کے مایوں کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مینا طارق اداکارہ کی بڑی صاحبزادی ہیں جو کچھ ڈراموں میں بھی کردار ادا کر چکی ہیں۔

مینا طارق اور ان کی والدہ نے بھی انسٹاگرام اسٹوریز میں مایوں کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں، جن میں متعدد شوبز و فیشن انڈسٹری کی شخصیات کو دیکھا جا سکتا ہے۔

مینا طارق کے مایوں کی تقریب کی ویڈیوز میں بہروز سبزواری سمیت 1990 کے مقبول اداکاروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

مایوں کے موقع پر مینا طارق نے پیلے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جب کہ ان کی والدہ نے بیٹی جیسا لباس پہنا۔

مایوں کی تقریب کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں روبینہ اشرف اور کو بیٹی مینا طارق کے ہمراہ خوش دیکھا جا سکتا ہے۔

مینا طارق کے دیرینہ دوست عمران شیخ سے شادی کرنے جا رہی ہیں، جن کے ساتھ وہ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

عمران شیخ کا ذاتی تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے، تاہم انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ان کے اچھے خاصے تعلقات ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ مینا طارق 15 جنوری تک پیا گھر سدھار جائیں گی، تاہم اس حوالے سے اداکارہ یا ان کی والدہ روبینہ اشرف نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

مینا طارق کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر پر متعدد شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024