• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

وہ منفرد اینڈرائیڈ فون جس میں کیمرے اور جی پی ایس ہی موجود نہیں

شائع January 12, 2022
وی 80 ایس — فوٹو بشکریہ بینکو
وی 80 ایس — فوٹو بشکریہ بینکو

ہر مہینے متعدد نئے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کمپنیوں کی جانب سے متعارف کرائے جاتے ہیں مگر بینکو نامی کمپنی جیسا فون آپ نے پہلے نہیں دیکھا ہوگا۔

یہ بہت ہی غیرمعمولی اینڈرائیڈ اسمارٹ فون ہے جس میں کیمرے اور جی پی ایس ریسیور موجود نہیں تاکہ صارفین کی پرائیویس کو یقینی بنایا جاسکے۔

بینکو وی 80 ایس فون میں 6.5 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔

فون میں یونی ایس او سی ایس سی 9863 اے پراسیسر موجود ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔

اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ فون میں سیلفی کیمرا تو موجود نہیں مگر واٹر ڈراپ نوچ ضرور ہے جس کی وجہ فی الحال معلوم نہیں۔

فوٹو بشکریہ بینکو
فوٹو بشکریہ بینکو

کمپنی کے مطابق فون سے 4 جی نیٹ ورک پر کالز کی جاسکتی ہیں جبکہ ڈوئل بینڈ وائی فائی سپورٹ بھی ڈیوائس کا حصہ ہے۔

بیک پر ایک فنگرپرنٹ اسکینر ہے اور اسپیکر کٹ آؤٹ ڈیوائس کے نچلے حصے میں ہے۔

بینکو وی 80 ایس میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے جبکہ 3 سے 4 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ فون بلیو اور سلور رنگوں میں دستیاب ہوگا مگر کمپنی نے فی الحال دستیابی کی تاریخ اور قیمت کا اعلان نہیں کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024