• KHI: Fajr 5:49am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:29am Sunrise 6:56am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:49am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:29am Sunrise 6:56am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

ہم محفوظ ہیں تو پاک فوج کی وجہ سے ہیں، فضا علی

شائع January 11, 2022
فضا علی بھی حال ہی میں سیر کے لیے مری پہنچی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام
فضا علی بھی حال ہی میں سیر کے لیے مری پہنچی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ و میزبان فضا علی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کسی طرح بھی محفوظ ہے تو وہ پاک فوج کی وجہ سے ہے۔

فضا علی نے یوٹیوب پر مختصر دورانیے کی ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے اپنے حالیہ دورہ مری سے متعلق تفصیلات بتائیں اور بتایا کہ وہ بچوں کی فرمائش پر اسلام آباد سے وہاں گئیں۔

اداکارہ کے مطابق وہ شوٹنگ کے سلسلے میں اسلام آباد گئیں، جہاں سے انہوں نے لاہور جانے کا فیصلہ کیا مگر اسموگ کی وجہ سے انہوں نے وہاں کا سفر ترک کرکے بچوں کی فرمائش پر مری جانے کا فیصلہ کیا۔

فضا علی نے بتایا کہ مری جانے سے پہلے انہوں نے آن لائن ہوٹل کے کمرے دیکھے مگر وہاں پہنچے تو انہیں حیرانگی ہوئی، کیوں کہ جو تصاویر انہیں دکھائی گئیں کمرے ان سے مختلف تھے۔

اداکارہ و میزبان نے دعویٰ کیا کہ ہوٹل انتظامیہ نے ایک رات کا کرایہ 20 ہزار روپے ایڈوانس میں وصول کیا مگر ہوٹل میں پانی ہی دستیاب نہیں تھا، جس وجہ سے وہ چار گھنٹے وہاں گزارنے کے بعد وہاں سے چلی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: مری: برفباری میں پھنسے ایک ہی خاندان کے 8 افراد سمیت 22 سیاح جاں بحق

فضا علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہوٹل انتظامیہ سے پانی کی عدم فراہمی پر بار بار شکایت بھی کی مگر کوئی فائدہ نہ ہوا اور انہیں بتایا گیا کہ پانی اگلے روز کی دوپہر تک آئے گا۔

میزبان نے دعویٰ کیا کہ انہیں مذکورہ ہوٹل میں تین کپ چائے کے 2 ہزار روپے ادا کرنے پڑے جب کہ چائے بھی عام ہوٹل جیسی تھی۔

انہوں نے ہوٹل کا نام بھی لیا اور لوگوں سے مطالبہ کیا کہ جو لوگ مری گئے تھے اور جو دعویٰ کر رہے ہیں کہ ہوٹل انتظامیہ نے ان سے چالیس سے پچاس ہزار روپے کرایہ وصول کیا، وہ مذکورہ ہوٹلوں کے نام بتائیں۔

میزبان نے ویڈیو میں بتایا کہ مری میں زیادہ تر ہوٹلوں کا کاروبار سیاستدانوں کا ہے جو منافع کمانے کے لیے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مری میں بڑی سڑکیں کلیئر کردی گئیں

ان کے مطابق مری میں ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ افراد نے ہی وزارت داخلہ کو سیاحتی مقام پر گاڑیوں کو آنے کی اجازت دینے کا کہا اور وزارت نے ٹول پلازہ پر چیکنگ کیے بغیر ہی حد سے زیادہ گاڑیوں کو مری آنے دیا، جس وجہ سے وہاں حادثہ پیش آیا۔

فضا علی کا کہنا تھا کہ مری جیسے سیاحتی مقامات پر گاڑیوں کو داخل ہونے کی اجازت دینے سے قبل ان میں تمام حفاظتی اشیا کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور انہیں وہاں جانے دیا جائے، جن کے پاس حفاظتی اشیا موجود ہوں۔

انہوں نے مری میں امدادی کارروائیاں کرنے پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج ہی ہے جو ہر مشکل میں عوام کی خدمت اور حفاطت کرتی دکھائی دیتی ہے۔

فضا علی نے کہا کہ پاکستانی قوم تھوڑی بہت جو بھی محفوظ ہے وہ پاک فوج کی وجہ سے ہی ہے اور پاک آرمی ہر کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔

میزبان نے مری میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے پر پاک فوج کو سلام بھی پیش کیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024