• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ولیمے کی تقریب سے صبور اور علی انصاری کی شادی کی تقریبات کا اختتام

شائع January 11, 2022
ولیمے کی تقریب 10 جنوری کی شب کو ہوئی—فوٹو: انسٹاگرام
ولیمے کی تقریب 10 جنوری کی شب کو ہوئی—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کے ولیمے کی تقریب سے ان کی شادی کی تقریبات کا اختتام ہوگیا۔

دونوں کے ولیمے کی تقریب 10 جنوری کی شب منعقد ہوئی، جس میں شوبز شخصیات سمیت ان کے قریبی رشتے داروں نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: صبور علی اور علی انصاری شادی کے بندھن میں جڑ گئے

صبور علی اور علی انصاری نے ولیمے کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز کو انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کیا، جنہیں بعد ازاں دیگر شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔

دونوں نے ولیمے کی تقریب کی تصاویر اسٹوریز میں شیئر کیں—اسکرین شاٹ
دونوں نے ولیمے کی تقریب کی تصاویر اسٹوریز میں شیئر کیں—اسکرین شاٹ

ولیمے کی تقریب کے دوران علی انصاری نے سیاہ رنگ کا لباس پہنا جب کہ صبور علی نے ہلکے ہرے کا لباس زیب تن کیا۔

ولیمے کی تقریب کے دوران جہاں علی انصاری اور صبور علی ایک دوسرے کے قریب دکھائی دیے، وہیں دونوں نے تفریح کے لیے تقریب میں منعقد سوال و جواب کے گیم میں بھی حصہ لیا۔

ولیمے کی تقریب میں صبور علی کے چھوٹے بھائی علی سید کی جانب سے بہنوئی علی انصاری کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

مزید پڑھیں: صبور علی کی شادی میں امر خان کے رقص پر مداح ناراض

علی انصاری اور صبور علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز 3 جنوری سے ہوا تھا اور دونوں کے مایوں کی تقریبات 5 جب کہ مہندی کی تقریبات 6 جنوری کو ہوئی تھیں۔

دونوں نے 7 جنوری کی سہ پہر کو نکاح کیا جب کہ 8 جنوری کو صبور علی کی رخصتی ہوئی اور 10 جنوری کو انہوں نے ولیمے کی تقریب منعقد کی۔

یہ بھی پڑھیں: صبور علی کے مایوں میں احد رضا میر کے بغیر سجل علی کی شرکت پر مداح پریشان

نکاح اور رخصتی کے وقت صبور علی کے ’آبدیدہ‘ ہونے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں اور رخصتی کے موقع پر انہوں نے اپنی مرحوم والدہ کے لیے جذباتی پیغام بھی لکھا اور شادی کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

صبور علی اور علی انصاری نے مئی 2021 میں منگنی کرتے ہوئے جلد شادی کا عندیہ دیا تھا اور گزشتہ ماہ دسمبر میں علی انصاری کی بہن مریم انصاری کی شادی کے وقت خبریں آئیں کہ اب صبور علی بھی شادی کریں گی۔

صبور علی کی شادی پر ان کی بڑی بہن سجل علی کو اپنے شوہر احد رضا میر کے بغیر دیکھا گیا، جس وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی خبریں بھی وائرل ہوئیں۔

علاوہ ازیں صبور علی کی شادی کی تقریبات کے دوران ڈانس کرنے کی اداکارہ امر خان کی ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی تھی، جس پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024