• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

طاقتور ترین پراسیسر سے لیس آنر کا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون میجک وی

شائع January 10, 2022

کوالکوم کے نئے اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر سے لیس دنیا کا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون آنر میجک وی متعارف کرا دیا گیا ہے۔

یہ آنر کا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون ہے جس میں 7.9 انچ کی بڑی فولڈنگ اسکرین دی گئی ہے جبکہ ایک 6.45 انچ کی کور اسکرین 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہے۔

کمپنی کے مطبق اسکرین کے حجم ریگولر اسمارٹ فون کے قریب ہے جس کے باعث صارفین کے لیے ٹائپنگ اور روزمرہ کے ٹاسک کرنا آسان ہوگا۔

فوٹو بشکریہ آنر
فوٹو بشکریہ آنر

کمپنی کی جانب سے کور اسکرین کے قابل استعمال ہونے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

میجک وی کے 7.9 انچ کے فلیکس ایبل ڈسپلے میں 90 ہرٹز ریفریش ریٹ موجود ہے جبکہ ایچ ڈی آر 10 پلس سپورٹ بھی دی گئی ہے۔

میجک وی پہلا فولڈ ایبل فون ہے جسے آئی میکس ان ہانس سرٹیفکیشن حاصل ہوا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے، جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 50 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 50 میگا پکسل کلر اسپیکٹرم شوٹر کیمرے دیئے گئے ہیں۔

اس فولڈ ایبل فون کی مین اسکرین اور کور اسکرین میں 42، 42 میگا پکسل کے سیلفی کیمرے پنچ ہول ڈیزائن میں چھپے ہوئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ آنر
فوٹو بشکریہ آنر

فون میں 12 جی بی ریم اور 256 سے 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 4750 ایم اے ایچ بیٹری 66 واٹ وائرڈ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے جبکہ اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج میجک یو آئی 6.0 سے کیا گیا ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے چین میں 18 جنوری سے فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جبکہ دیگر ممالک میں دستیابی کے حوالے سے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

اس کا 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 9999 چینی یوآن (2 لاکھ 77 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 512 جی بی والا ورژن 10 ہزار 999 یوآن (3 لاکھ 5 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

اس طرح یہ آنر کا اب تک کا سب سے مہنگا اسمارٹ فون بھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024