• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

نکاح کے دوران صبور علی ’آبدیدہ‘ ہوگئیں

شائع January 8, 2022
جذباتی ہونے پرعلی انصاری نے صبور علی کو سہارا دیا—اسکرین شاٹ
جذباتی ہونے پرعلی انصاری نے صبور علی کو سہارا دیا—اسکرین شاٹ

اداکار علی انصاری کے ساتھ نکاح کے دوران اداکارہ صبور علی کے ’آبدیدہ‘ ہونے کی ویڈیو وائرل ہونے پر لوگوں نے نئی زندگی شروع کرنے والے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

صبور علی اور علی انصاری نے 7 جنوری کی سہ پہر کو کراچی میں نکاح کیا تھا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: صبور علی کے مایوں میں احد رضا میر کے بغیر سجل علی کی شرکت پر مداح پریشان

دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز 3 جنوری سے ہوا تھا اور دونوں کے مایوں کی تقریبات 5 جب کہ مہندی کی تقریبات 6 جنوری کو ہوئی تھیں۔

دونوں نے نکاح کے لیے دن کی روشنی کا انتخاب کیا اور کراچی کی تاریخی عمارت میں دوستوں، رشتے داروں اور شوبز شخصیات کی موجودگی میں نکاح کیا۔

ان کے نکاح کی متعدد ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جن میں دلہن صبور علی کو جذباتی ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں نکاح کے وقت صبور علی کو دولہے کے ہمراہ فوٹو شوٹ کرواتے وقت ’آبدیدہ‘ ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دلہن کے ’آبدیدہ‘ ہونے پر دولہے انہیں سہارا دیتے ہوئے انہیں پیار سے ماتھے پر بوسہ بھی دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

نکاح کے دوران صبور علی کے ’آبدیدہ’ ہونے کی ویڈیوز وائرل ہونے پر لوگوں نے دلہن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاید انہیں زندگی کے بڑے دن پر اپنی والدہ یاد آ رہی ہیں۔

صبور علی کے ’آبدیدہ’ ہونے کے علاوہ ان کے نکاح کے دوران اداکارہ زارا نور اور عروہ حسین کی جانب سے کھانے پر سب سے پہلے پہنچنے کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔

علاوہ ازیں نکاح کے بعد دوستوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بناتے وقت دولہے علی انصاری کی جانب سے دلہن صبور علی کو بوسہ دینے کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔

دونوں کی شادی میں دلہن کی بڑی بہن سجل علی کو شوہر احد رضا میر کے بغیر دیکھا گیا، جس پر ان کے درمیان علیحدگی کی چہ مگوئیاں بھی ہوئیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024