• KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:04am Sunrise 6:29am
  • KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:04am Sunrise 6:29am

یہ منفرد فولڈ ایبل لیپ آپ کو ضرور پسند آئے گا

شائع January 7, 2022
— فوٹو بشکریہ اوسوز
— فوٹو بشکریہ اوسوز

ہر گزرتے برس کے ساتھ مزید کمپنیوں کی جانب سے فولڈ ایبل اسکرینز والی ڈیوائسز کو متعارف کرایا جارہا ہے۔

کمپیوٹرز کے حوالے سے اب تک اس حوالے سے نتائج ملے جلے رہے ہیں اور فی الحال لینووو کا ہی ایک فولڈ ایبل لیپ ٹاپ عام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

مگر اب اوسوز نے 2022 میں کسی وقت ایک فولڈ ایبل لیپ ٹاپ صارفین کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لاس ویگاس میں سی ای ایس نمائش کے دوران اوسوز نے زین بک 17 فولڈ او ایل ای ڈی نامی لیپ ٹاپ کو پیش کیا جس میں 17.3 انچ کا فولڈ ایبل او ایل ای ڈی ڈسپلے ہے۔

کمپنی کے مطابق ایک فولڈ ایبل ڈیوائس کا بڑا فائدہ بڑی اسکرین کو آسانی سے بیگز میں فٹ کرنا ہے، بالخصوص ان افراد کے لیے جن کو ہر وقت لیپ ٹاپ لٹکا کر سفر کرنا ہوتا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوسوز
فوٹو بشکریہ اوسوز

اوسوز کا لیپ ٹاپ جب فولڈ کیا جاتا ہے تو اس کی اسکرین 12.3 انچ کی ہوجاتی ہے جس کے ساتھ ایک بلیوٹوتھ کی بورڈ اور ٹچ پیڈ استعمال کیا جاسکتا ہے جو کمپنی کی جانب سے الگ سے فراہم کیا جائے گا۔

اس لیپ ٹاپ کو میز یا کسی بھی جگہ رکھ کر کام کیا جاسکتا ہے اور فولڈ شکل میں ریزولوشن فل ایچ ڈی ہوتا ہے۔

اس کے مقابلے میں 17 انچ کے ڈسپلے پر کیو ایچ ڈی ریزولوشن دستیاب ہوگا اور ٹچ اسکرین کی سہولت بھی ہوگی جس کے ساتھ 90 ہرٹز ریفریش ریٹ دیا گیا ہے۔

اس لیپ ٹاپ کے ساتھ 75 واٹ گنجائش کی بیٹری ہوگی جبکہ وائی فائی 6 ای اور بلیوٹوتھ 5.2 سپورٹ دی جائے گی۔

فوٹو بشکریہ اوسوز
فوٹو بشکریہ اوسوز

ڈولبی ایٹموس کواڈ اسپیکر سسٹم، ایک ٹی بی اسٹوریج، 16 جی بی ریم اور نیا انٹیل پراسیسر وغیرہ دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں۔

ڈیوائس میں ایک تھنڈر بولٹ 4، 4 یو ایس بی سی پورٹس اور ایک آڈیو جیک موجود ہے۔

کمپنی نے ابھی واضح نہیں کیا کہ اس فولڈ ایبل لیپ ٹاپ کی قیمت کیا ہوگی مگر وہ اسے مئی 2022 میں متعارف کرانے کی خواہشمند ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024