• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والا ٹریکٹر تیار

شائع January 7, 2022
— فوٹو بشکریہ ڈیئری
— فوٹو بشکریہ ڈیئری

کاشت کاری کے لیے آلات تیار کرنے والی کمپنی جان ڈیئری نے خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے واالا ٹریکٹر متعارف کرایا ہے جس کو کسان اسمارٹ فون کے ذریعے کنٹرول کرسکیں گے جبکہ وہ دن بھر 24 گھنٹے کام کرسکے گا۔

کمپنی کی جانب سے 8 آر ٹریکٹر کو لاس ویگاس میں سی ای ایس نمائش کے دوران پیش کیا گیا۔

اس ٹریکٹر کی آزمائش 2019 سے امریکا میں چند کسان کررہے تھے اور اب جاکر اسے دنیا کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔

اس ٹریکٹر میں 6 کیمرے اور اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ زمین پر اپنی پوزیشن کو چیک کرتے ہوئے اپنے راستے میں کسی چیز کے سامنے آنے پر رک جائے۔

کمپنی کے مطابق یہ کیمرے اور کمپیوٹرز ٹریکٹر کی بیرونی باڈی پر ایک دن میں نصب کیے جاسکتے ہیں اور اس سال وہ 20 ٹریکٹر فروخت کرے گی۔

ٹریکٹر میں نصب کیمرے — اے ایف پی فوٹو
ٹریکٹر میں نصب کیمرے — اے ایف پی فوٹو

مگر ابھی تک اس کے خودکار سسٹم کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

کمپنی نے بتایا کہ عالمی سطح پر افرادی قوت کی قلت کا بحران زیادہ بدتر ہوگیا ہے اور زرعی شعبے کو لوگوں کی کمی کا سامنا ہے۔

ان حالات میں اس طرح کی ٹیکنالوجی سے لیس ٹریکٹر زرعی پیداوار کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکے گی۔

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

کمپنی نے بتایا کہ کسانوں کو متعدد چیلنجز جیسے بدلتے موسم، مٹی کے معیار، بیجوں اور کیڑے مار ادویات کے انتظامات سب کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں زرعی پیداوار کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

یہ نیا ٹریکٹر دور رہتے ہوئے بھی اسمارٹ فون سے کنٹرول کیا جاسکے گا اور بیجوں کو بونے مں بھی مدد فراہم کرے گا۔

اسے سب سے پہلے امریکا میں ہی فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے مگر دیگر ممالک میں اس کی دستیابی کے حوالے سے کمپنی نے فی الحال کچھ نہیں بتایا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024