• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شیاؤمی کے 11 آئی سیریز کے 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف

شائع January 7, 2022
دونوں فونز کا ڈیزائن ملتا جلتا ہے — فوٹو بشکریہ شیاؤمی
دونوں فونز کا ڈیزائن ملتا جلتا ہے — فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاؤمی نے 2 نئے اسمارٹ فونز 11 آئی اور 11 آئی ہاہبر چارج متعارف کرا دیئے ہیں۔

ہائپر چارج ماڈل کی خاص بات 120 واٹ کی فاسٹ چارجنگ اسپیڈ ہے جبکہ 11 آئی میں بڑی بیٹری تو ہے مگر 'محض' 67 واٹ فاسٹ چارجنگ اسپیڈ دی گئی ہے۔

بنیادی طور پر یہ فونز ریڈمی نوٹ 11 پرو پلس اور نوٹ 11 پرو سے ملتے جلتے ہیں جن کو شیاؤمی نے اکتوبر 2021 میں چین میں متعارف کرایا تھا۔

شیاؤمی 11 فونز کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹٰ 920 پراسیسر موجود ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

دونوں فونز میں 6.67 انچ کا سپر امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور گوریلا گلاس 5 کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

فونز میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ٹیلی فوٹو میکرو کیمرے ہیں۔

دونوں فونز میں فرق بیٹری کے حوالے سے ہی ہے۔

11 آئی میں 5160 ایم اے ایچ جبکہ ہائپر چارج میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری ہے جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ محض 15 منٹ میں مکمل چارج ہوجاتی ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

کمپنی نے 11 آئی کے ساتھ 67 واٹ اور 11 آئی ہائپر چارج کے ساتھ 120 واٹ چارجر بھی فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹںگ سسٹم کا امتزاج ایم آئی یو آئی 12.5 سے کیا گیا ہے جبکہ فنگر پرنٹ اسکینر سائیڈ پر ہے۔

11 آئی کا 6 جی بی ریم والا ماڈل 335 ڈالرز (59 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم والا ورژن 360 ڈالرز (63 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

اس کے مقابلے میں 11 آئی ہائپر چارج کا 6 جی بی والا فون 360 ڈالرز (63 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 8 جی بی والا ورژن 390 ڈالرز (68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

ان فونز کو سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر جلد دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024