• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

حبا بخاری اور آرز احمد نے نکاح کرلیا

شائع January 7, 2022
دونوں نے 6 اور 7 جنوری کی درمیانی شب نکاح کیا—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے 6 اور 7 جنوری کی درمیانی شب نکاح کیا—فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ برس دسمبر میں خاموشی سے منگنی کے بندھن میں بندھنے والے آرز احمد اور حبا بخاری نے سال نو کے پہلے ہی ہفتے نکاح کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

حبا بخاری اور آرز احمد کی شادی کی تقریبات تین روز قبل 4 جنوری کو شروع ہوئی تھیں اور دونوں نے اپنے مایوں کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: حبا بخاری اور آرز احمد کی شادی کی تقریبات شروع

مایوں کی تقریب کے دوران دونوں دلہن اور دولہا کو ایک دوسرے کو ابٹن لگانے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

مایوں کی تقریب کے بعد 6 اور 7 جنوری کی درمیانی شب دونوں اداکاروں نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ دونوں نے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

مزید پڑھیں: حبا بخاری اور آرز احمد نے منگنی کرلی

نکاح کی تصاویر کو حبا بخاری اور آرز احمد سمیت ان کی شادی کے انتظامات کرنے والے فوٹوگرافرز اور ایومنٹ منیجمنٹ ادارے نے بھی شیئر کی۔

دونوں کی جانب سے نکاح کی شیئر کی گئی تصاویر پر شوبز شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: ابھی میری منگنی نہیں ہوئی، حبا بخاری

نکاح کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں کے ولیمے کی تقریب 9 اور 10 جنوری کی درمیانی شب ہونے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے جوڑے نے کوئی تصدیق نہیں کی۔

دونوں نے دسمبر 2021 میں منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنانے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے عندیہ دیا تھا کہ وہ جلد رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

حبا بخاری کے علاوہ اداکارہ صبور علی کی شادی کی تقریبات بھی شروع ہو چکی ہیں اور ان کی ’ڈھولکی‘ اور ’مایوں‘ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

علاوہ ازیں حال ہی میں اداکارہ اریبہ حبیب بھی پیا گھر سدھار گئی تھیں جب کہ کچھ دن قبل ماڈل مشک کلیم نے بھی شادی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024